Monday, June 9, 2025
Homesliderدنیا کے سب سے بڑے میدان میں ہند۔ انگلینڈ ڈے نائیٹ ٹسٹ

دنیا کے سب سے بڑے میدان میں ہند۔ انگلینڈ ڈے نائیٹ ٹسٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

احمدآباد۔ ہندوستان اور انگلینڈ آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے چہارشنبہ کو دنیا میں سب سے زیادہ گنجائش والے کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے اورڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں گلابی گیند سے امیدوں کا چراغ جلانے اتریں گے ۔ہندوستان اور انگلینڈ اس وقت سیریز میں 1-1 سے برابری پر ہیں ، اگلے دو ٹسٹ میچوں میں اس بات کا فیصلہ ہونا ہے کہ ان دونوں میں سے کون سی ٹیم عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے گی۔ یعنی ان کا لارڈس کا سفر احمدآباد سے شروع ہوگا ۔

 اگر یہ دونوں ٹسٹ ڈرا ہو جاتے ہیں تو آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ ہندوستان کو یہ سیریز 2-1 یا 3-1 سے جیتنی ہے جبکہ انگلینڈ کو 3-1 سے جیتنی ہے ۔ یہ دلچسپ ہے کہ عالمی چمپئن شپ فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں ہونا ہے جس میں شائقین کی صلاحیت ایک لاکھ 10 ہزار ہے ۔ سردار پٹیل اسٹیڈیم نے 2014 سے کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیںکی ہے اور اس میدان کی پھر سے تعمیر ہونے کے بعد اس میں پہلا بین الاقوامی میچ ڈے ۔نائٹ کا ہونے جارہا ہے ۔ اس میدان پر حال ہی میں سید مشتاق علی ٹرافی کے کچھ ٹی 20 میچ منعقد ہوئے ہیں اور اب موٹیرا میں نئی فلڈلائٹس میں گلابی گیند سے ٹسٹ میچ ہونے جارہا ہے ۔

ہندوستان اپنا دوسرا ڈے ۔ نائٹ ٹسٹ کی میزبانی کررہا ہے ۔ گلابی گیند زیادہ سوئنگ لیتی ہے اور اس میں سرخ گیند کے مقابلے زیادہ تیزی رہتی ہے ۔ دونوں ٹیموں نے پہلے دو ٹسٹ میچوں میں اپنی بولنگ کے دم پرکامیابی حاصل کی تھی اور موٹیرا میں بھی کچھ ایسا ہی ہوسکتا ہے ۔ گلابی گیند سے ٹسٹ میچ کی تاریخ چھ سال پرانی ہے اور ان ٹسٹوں میں فاسٹ بولروں کا دبدبہ رہا ہے ۔ دنیا میں کھیلے گئے ڈے ۔نائٹ ٹسٹ میچوں میں بولروں نے 24.47 کی اوسط سے354 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ اسپنروں نے 35.38 کے اوسط سے 115 وکٹیں لی ہیں۔ موٹیراکی پچ کو دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ ہندوستان کے لئے اس میچ سے پہلے اچھی خبر ہے کہ اس کے فاسٹ بولر امیش یادو نے فٹ نیس ٹسٹ کامیاب کرلیا ہے اور وہ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے سب سے تجربہ کار فاسٹ بولر ایشانت شرما کا یہ 100 واں ٹسٹ میچ ہوگا ۔