Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیدوسری جنگ عظیم کے دو250 کلووزنی بم برآمد

دوسری جنگ عظیم کے دو250 کلووزنی بم برآمد

- Advertisement -
- Advertisement -

برلن۔ دوسری جنگ عظیم کو ختم ہوئے کئی دہے گزرچکے ہیں لیکن اب اس کے 250 کلو وزنی 2 بم برآمد ہوئے ہیں۔دوسری جنگ عظیم جو 1939ءکو شروع ہوئی اور 1945ءمیں ختم ہوئی اور جنگ عظیم کا بیج اسی وقت بو دیاگیا تھا جب معاہدہ ورسائی پر دستخط ہوئے تھے لیکن باقاعدہ آغاز 1 ستمبر 1939ءکو ہوا جب پولینڈ پر جرمنی حملہ آور ہوا اور برطانیہ نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ 1918ءسے 1939ءتک کی یورپین تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ اس کا خواہاں تھا کہ ہٹلر زیادہ سے زیادہ طاقتور ہوجائے۔

 دوسری جنگ عظیم کے دو وزنی بم کی تفصیلات کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں دوسری جنگِ عظیم کے بموں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد شہر سے 14 ہزار افراد کا انخلاءکر کے 2 بموں کو ڈھونڈ لیا گیا۔حکام نے خبردار کیا تھا کہ اتحادی فوج کی جانب سے جنگ کے دوران گرائے جانے والے نا پھٹنے والے بم شہر کی زائد آبادی والے حصے کے چار مقامات پر دفن ہوسکتے ہیں۔

ڈورٹمنڈ شہر کے سرکاری ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا تھا کہ تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کو اس حوالے سے کچھ پتاچلا ہے۔ اطلاع کے بعد بم کی تلاش کرنے کا عمل شروع ہوا جس کے بعد 250 کلو گرام وزنی 2 ( برطانوی اور امریکی) بم ملے جسے محفوظ بنا دیا گیا جب کہ مزید 2 بموں کو بھی تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ مل سکے۔یاد رہے کہ جرمنی میں اس سے قبل بھی گزشتہ سال ستمبر میں شہر ہینوور سے دوسری جنگِ عظیم کا 250 کلو گرام وزنی بم ملا تھا۔