Saturday, June 22, 2024
Homesliderدوسری شادی کےلئے بیوی کو قتل کروانے والا شوہر گرفتار

دوسری شادی کےلئے بیوی کو قتل کروانے والا شوہر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ: مصر کے شمالی علاقے میں 21 سالہ خاتون کو اس کے شوہر نے دوسری شادی کرنے کے لیے قتل کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق کالج کی طالبہ اور نو ماہ کے بچے کی ماں ایمان عادل قاہرہ سے 130 کلومیٹر دور اے ڈی داخلیہ گورنریٹ کے گاؤں میت انتر میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔

داخلیہ گورنریٹ کے شہر تلخہ کی پولیس کے سربراہ گیہاد ال شربینی نے کہا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے شوہر 24 سالہ حسین نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ جب وہ کام سے واپس گھر آئے تو انہوں نے اپنی بیوی کو مردہ حالت میں پایا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں نقاب پہنے ایک شخص کو مشکوک انداز میں عمارت میں داخل اور پھر واپس باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ نقاب والے شخص کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ احمد نے پولیس کی تفتیش میں تسلیم کیا کہ انہوں نے ہی فلیٹ میں جا کر خاتون کو قتل کیا تھا۔پولیس نے کہا ہے کہ احمد قتل ہونے والی خاتون کے شوہر حسین کا ملازم ہے اور وہ ان کے کپڑوں کے اسٹور پر کام کرتا ہے اور دونوں نے مل کر ایمان عادل کے خلاف منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر حسین ایک دوسری خاتون سے شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی بیوی اس بات پر رضامند نہ تھیں۔حسین نے اپنے ملازم سے کہا کہ وہ ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر جائیں اور ان کی اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنائیں۔

پولیس کے مطابق حسین کا خیال تھا کہ اس طرح وہ انہیں مالی معاوضے کی ادائیگی سے بچ جائیں گے کیونکہ اس سے ثابت ہو جائے گا کہ اہلیہ نے اپنے شوہر کو دھوکہ دیا ہے۔پولیس کے مطابق ایمان عادل نے مزاحمت کی تاہم احمد نے ان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور اب ان پر قتل کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔