حیدرآباد ۔ حیدرآباد یونیورسٹی کے کیمپس میں یہاں سادہ لباس میں دو پولیس عہدیداروں نے کچھ طالبات کے ساتھ بدسلوکی کی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ واقعہ شام کو پیش آیا اور طلباء اور یونیورسٹی کے سکیورٹی عہدیداروں نے ریزرو سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس کےبعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
یونی ورسٹی کے سیکیورٹی آفیسر نے ایک شکایت درج کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سادہ لباس میں موجود دو پولیس عہدیدار ایک گشتی موٹرسائیکل پریونی ورسٹی کیمپس میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر نشے میں تھے اور انہوں نے اسی حالات میں کچھ طالبات سے بدسلوکی اور ہراساں کیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے کہا کہ ان پر کئے جانے والے بریتھ لیسر ٹسٹ میں شراب کے استعمال کے شواہد ملے ہیں ۔ عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ ان دونوں کے خلاف آئی پی سی کی غیرقانونی اور بد سلوکی کے متعلقہ دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔