حیدرآباد: حیدرآباد میں اس وقت دُرگم چیرو کیبل برج سب سے زیادہ خبروں میں ہیں جہاں تفریح کے شوقین افراد کا ہجوم حکام کےلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ عوام کےلئے یہ تصویر کشی کا سب سے اولین مرکز بنا ہوا ہے حالانکہ محکمہ پولیس نے عوام کو انتباہ دیا ہے لیکن تصویر کشی کے شوقین افراد اس انتباہ کو نظر انداز کررہے ہیں۔
حال ہی میں افتتاح کئے گئے دُرگم چیرو کیبل برج پر لوگ تصاویر لینے کے لئے اپنی جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔اس کیبل برج کے قریب لگائے گئے سی سی ٹی وی فوٹیجس میں قید ویڈیوزمیں تصاویر لینے کے دوران لوگوں کو جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ایسے ہی ایک ویڈیو میں جس کو قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قیدکیاگیا، اس ویڈیو میں دکھا جاسکتا ہے دو نوجوانوں میں سے ایک نوجوان نے شرٹ اتاردیا اورکبیل برج پر لیٹ گیا۔اس کے ساتھی نے سل فون کے ذریعہ اس کی تصویر بنائی۔ایسے ہی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کیبل برج کے بیرئیر کے قریب ٹہر کر تصویر کشی کررہا ہے ۔اس کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھنے کے بعد شرٹ اتارنے والا نوجوان فرارہوگیا جبکہ اس منظر کو دیکھنے والا بھی بھاگنے کی کوشش کررہا تھا جسے نے پولیس نے روک لیا ۔
اس کیبل برج کی موڑ پر ایک خاندان خطرناک طریقہ سے ٹہرا ہوا تھا جو تصویر کشی میں مصروف تھا۔رات دیرگئے اور ہفتہ کے آخری دن گاڑیوں کی نقل وحرکت کے لئے اس برج پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔پولیس نے اس برج کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کو تصاویر کشی کے خلاف انتباہ بھی دیا ہے ۔اس انتباہ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کئی افراد اس برج کی خوب صورتی سے متاثر ہوکر یہاں پر فوٹو شوٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی گرفت میں آرہے ہیں۔