نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے کچھ علاقوں سمیت شمالی ہندوستان کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز نیپال میں دھڑ کو لا کے قریب بتایا جا رہا ہے۔منگل کی شام 7.45 بجے یہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق،دہلی،این سی آر،اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق،جیسے ہی لوگوں کودہلی۔این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔ابھی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔