Wednesday, December 4, 2024
Homesliderدہلی میں کورونا کے پھیلاؤکے خلاف مرکزی حکومت متحرک

دہلی میں کورونا کے پھیلاؤکے خلاف مرکزی حکومت متحرک

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کو ختم کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے دواخانوں میں آرٹی پی سی آر اورآئی سی یوبیڈ کی تعداد میں اضافہ اورمرکزی پولیس فورس کے دواخانوں میں تعینات ڈاکٹروںکی دہلی میں خدمات جیسے متعداد اقدامات کئے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو دہلی میں کورونا انفیکشن کی خطرناک صورت سے نمٹنے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس کیا تھا ۔

اس اجلاس کے بعد مرکز اوردہلی حکومت کے ذریعہ حالات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کی بات کہی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں جن کے تحت ڈی آر ڈی او ایرپورٹ کے نزدیک چلائے جارہے کووڈ دواخانے میں 250 اضافی آئی سی یو بیڈ فراہم کئے جائیں گے ۔

 مرکزی پولیس فورس کے دواخانوں میں تعینات45 ڈاکٹر اور145 نیم فوجی دستوں کو دہلی ایرپورٹ کے نزدیک واقع دواخانے اورچھترپورمیں بنائے گئے خصوصی کووڈ دواخانہ میں تعینات کیا گیا ہے ۔مستقبل میں مزید کچھ ڈاکٹر اور طبی عہدیداروں کو بھی ان دواخانوں میں تعینات کیاجائے گا ۔ وزارت داخلہ نے مختلف ایجنسیوں کے عہدیداروں کی دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو100 سے بھی زیادہ خانگی دواخانوں میں دورہ کرتے ہوئے وہاں بستروں کے حالات اور جانچ کی صلاحیت اورآئی سویو بیڈکی صورت حال کا جائزہ لیں گی۔

 ریلوے محکمہ بھی شکور بستی میں ٹرین کے ڈبوں میں800 بیڈ تیارکررہا ہے ۔ مرکزی پولیس فورس کے ڈاکٹر اور طبی عہدیداروں کی یہاں خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ بھارت الیکٹرونکس لیمیٹڈ نے بینگلورو سے دہلی کے دواخانوں کے لئے250 وینٹیلیٹر حاصل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی آئی پی ایپ مشینیں بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ گھر گھر جاکر معائنہ سروے کا منصوبہ بھی تیزی سے شروع کیا جارہا ہے ۔ اس مصنوبے پر اس ہفتے کے آخر تک عمل ہونے کا امکان ہے ۔ یہ سروے25 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انڈین میڈیکل سائنس تحقیقی کونسل اور دہلی حکومت مشترکہ طورپر آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کی صلاحیت 60,000 تک کرنے کی سمت میں بھی کام کررہی ہیں۔