Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدہلی پولس نے غیر قانونی ہتھیار وں کے ریکیٹ (Racket)کو پکڑا

دہلی پولس نے غیر قانونی ہتھیار وں کے ریکیٹ (Racket)کو پکڑا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:دہلی کی پولس نے ایک غیر قانونی ہتھیاروں کے ریکیٹ Racket))پکڑ لیا ہے اوراس کے ایک ممبر کو دس ملکو ں کےپستول کے  ساتھ  گرفتار کر لیا ہے۔جو اس نے مجرموں کو فراہم کر نے والا تھا۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولس اے کے سنگلا نے نے کہا کہ Crime Branchکی ایک ٹیم نے شمس الدین نامی شخص کو منگل کی رات اُس وقت گرفتار کیا ،جب وہ مغربی دہلی کے دوارکا علاقہ میں کسی ربط والے کودس ملکوں کے پستول دینے آیا تھا۔پوچھ تاچھ کے دوران اُس(شمس الدین) نے خلاصہ کیا کہ اُ سنے متھرا میں اپنے ساتھی سے یہ غیر قانونی پستول خریدا تھا ۔اور اُس نے اُن تمام لوگوں کے بارے میں بتایا جن سے یہ ہتھیار خریدے تھے۔

اے کے سنگلا نے نے کہا کہ عنقریب منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات کے مد نظر غیر قانونی ہتھیاروں کے سپلائی کو پکڑنے کے لئے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔
گرفتار شدہ 41سالہ شمس الدیناتر پردیش کے متھرا ضلع کا رہنے والا ہے۔وہ اپنے بھائی کے ساتھ ،دہلی اور آس پاس کے ضلعوں میں مجرموں کو غیر قانونی ہتھیار سپلائی کرنے میں شامل ہے۔