شارجہ ۔انڈین پریمیر لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز کےلئے رواں سیزن میں حالات مشکل سے مشکل ترین ہوچکے ہیں اور اب اسے کے اگلے مرحلے پلے آف میں رسائی کے امکانات بھی ختم ہوتے جارہے ہیں جیسا کہ دہلی کپٹلز کے خلاف اسے شکست برداشت کرنی پڑی ہے حالانکہ کم اسکور والے اس مقابلے میں ممبئی انڈینز نے اسکور کا دفاع کرنے کی بہتر کوشش کی ۔
ممبئی انڈینز نے شارجہ کی سست پیچ پر 129 رنز کا دفاع کرنے کی بہترین کوشش کی لیکن شریاس ایئر نے ان کے پلے آف کے امکانات کو نقصان پہنچایا اور آر اشون کے تعاون کے ساتھ ایک زبردست اننگز کے ساتھ دہلی کیپیٹلز کو ٹیموں کے جدول میں دوسرے مقام پر لیگ مرحلے کو ختم کرنے کے امکانات کو مضبوط کیا ہے ۔ایئر نے نشانہ کے تعاقب کے دوران پہلے پانچ اوورز میں تین وکٹوں کے گرنے سے پیدا ہونے والے دباؤ کو برداشت کر تے ہوئے اور کیپیٹلز کو پانچ گیندیں قبل کامیابی سے ہمکنار کردیا ۔
اس مقابلے میں شکست کے باوجود ممبئی انڈینز ابھی بھی آخری چار ٹیموں کے مرحلے میں رسائی حاصل کر سکتی ہے لیکن اسے راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنے باقی دو مقابلوں میں فتوحات حاصل کرنی ہوگی اور دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔دہلی کیپیٹلز اویس خان اور اینریچ نورٹجے نے تیز رفتار بولنگ سے پچ کی سست روی کو بھی مات دیا جبکہ بائیں ہاتھ کے فنگر اسپنر اکشر پٹیل نے ان کا بہترین ساتھ دیا ۔
دہلی نے ممبئی انڈینز کو 129/8 تک محدود رکھا ۔نمبر تین پر سوریا کمار یادو نے سب سے زیادہ 33رنز اسکور کئے ۔یادونے اپنی اننگز میں 26 گیندوں کا سامنا کیا اور دو چوکے اور دو چھکے لگائے ۔اویس خان نے 4 اوورس میں 15 رنز دیکر 3 جبکہ اکشر پیٹل نے 4 اوورس میں 21 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوابی اننگز میں دہلی نے اپنے سابق کپتان ایئر کے ناٹ آوٹ 33 رنز اور اشون کے 21 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 20 رنز کے بدولت کامیابی حاصل کرلی ۔اکشر پیٹل کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔