Monday, December 2, 2024
Homesliderدیپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو سمن

دیپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو سمن

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان ، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو سوشانت سنگھ راجپوت مقدمہ کے ضمن میں منشیات کی تحقیقات کے حیرت انگیز موڑ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی ) نے طلب کیا ہے اور ان کے خلاف سمن جاری کردیا گیا ہے ۔ تینوں اداکاراو ¿ں کو اگلے تین دن میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے فلم انڈسٹری سے وابستہ منشیات کے الزامات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات میں سامنے آنے والے یہ انتہائی اعلیٰ ترین نام ہیں ، جو 14 جون کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے تھے۔

دپیکا پڈوکون کو کل جمعہ اور راکول پریت سنگھ کو کل جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ سارہ علی خان اور شردھا کپور سے ہفتے کے دن پوچھ گچھ کی جائے گی اور کل فیشن ڈیزائنر سائمون کھمبٹہ سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔
دیپیکا پڈوکون کے بزنس منیجر کرشمہ پرکاش سے بھی اس معاملے میں جمعہ کے دن پوچھ گچھ کی جائے گی کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریا چکرورتی کے موبائل فون سے حاصل کردہ واٹس ایپ پیغامات کی بنیاد پر مقدمہ دائرکیا تھا ، جس میں منشیات کی خریداری کے بارے میں بات چیت کا انکشاف ہوا ہے۔

مبینہ طور پر ٹیلنٹ ایجنسی کے ایگزیکٹو جیا ساہا کے فون کے ذریعہ ایک ڈی اورکے کے درمیان منشیات کا انتظام کرنے کے بارے میں واٹس ایپ چیٹ سامنے آنے کے بعد ، مبینہ طور پر بالی ووڈ کی اورملک کے اعلی اداکاروں میں سے ایک دیپیکا پڈوکون کے کردار کو تلاش کر رہے ہیں۔ شردھا کپور کا نام جیا ساہا سے حاصل کردہ چیٹس میں بھی مبینہ طور پر نکلا ، جس سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ممبئی میں تلاشی کے دوران 59 گرام چرس ضبط ہونے کے بعد درج ایک الگ مقدمہ میں 28 سالہ اداکارہ ریا چکرورتی کوگرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد منشیات کی ایجنسی نے اس پر سشانت سنگھ راجپوت کے لئے منشیات کا انتظام کرنے کا الزام عائد کیا ہے ، جس نے گذشتہ چند مہینوں میں اس کے ساتھ رہی تھی ۔