Monday, June 9, 2025
Homesliderدی  ڈرٹی پیکچر 2 کی تیاریاں شروع

دی  ڈرٹی پیکچر 2 کی تیاریاں شروع

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ودیا بالن کی فلم دی ڈرٹی پکچر دسمبر 2011 میں ریلیز ہوئی، جو بالی ووڈ انڈسٹری کی بولڈ اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ پر مبنی فلم  ہے ۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ فلم میں ودیا بالن کے مقابل نصیر الدین شاہ ، عمران ہاشمی اور تشار کپور نظر آئے تھے ۔ دی ڈرٹی پکچر میں ودیا بالن نے بڑے پردے پر جنوب  کی مشہور اداکارہ سلک اسمتا کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم سلک اسمتا کی زندگی پر مبنی تھی۔

 فلم کی شاندار کامیابی کے بعد اب میکرز نے اس کے سیکوئل کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے سیکوئل کے لیے بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں سے بات چیت جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کپور نے فلم کی کہانی لکھنے کے لیے کنیکا ڈھلون کا انتخاب کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کنیکا ایک مرد مصنف کے ساتھ سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام کر رہی ہیں۔ اسکرپٹ کا کام مبینہ طور پر سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ایکتا اور اس کی پروڈکشن ٹیم اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے پرجوش ہیں۔فلم 2023 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوگی۔ دوسری طرف پہلی فلم کی کہانی لکھنے والے رجت اروڑہ دوسرے حصے پر کام نہیں کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاپسی پنو اور کریتی  سینن نے فلم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگرچہ ایکتا کنگنا رناوت کو مرکزی کردار میں پیش  کرنا چاہتی تھی لیکن مانی کارنیکا نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ فلم کی ہدایت کاری کون کرے گا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ سنا ہے کہ ملن لوتھریا دوسری قسط کی ہدایت کاری کر سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک طاقتور خاتون کی ایک اور بولڈ کہانی پر مبنی ہوگی۔