Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںرابرٹ واڈراکو منی لانڈرنگ کیس میں ملی ضمانت

رابرٹ واڈراکو منی لانڈرنگ کیس میں ملی ضمانت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: پیر کے روز دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے بہنوئی رابرٹ واڈرا کو ضمانت دی۔انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ،جس نے کئی بارپو چھ تا چھ کی تھی ۔نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ جانچ کے لئے ان کا حراست میں رہنا ضروری تھا۔

اسپیشل جج اروند کمار نے ٹیکس سے بچنے کے لئے 1.9ملین پاؤنڈ کی غیر ملکی اثاثوں کی ملکیت سے متعلق معاملہ میں واڈرا کو متوقع ضمانت کی اجازت دی۔

عدالت نے ان کے ساتھی منوج ارورا کو بھی ضمانت کی اجازت دے دی۔عدالت نے انہیں پانچ لاکھ روپیوں کا نجی مچلکا اوردونوں کو برابر رقمی ضمانت دینے کو کہا ۔اور انہیں حکم دیا گیا کہ بغیر اجازت کے وہ ملک نہ چھوڑیں اور جب بھی ضرورت ہو جانچ میں شامل ہو جائیں۔ساتھ ہی عدالت نے ملزمین کو جانچ سے چھیڑ چھاڑ نہ کرنے یا معاملہ میں گواہوں کو اثر و رسوخ کے ذریعہ متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں۔