Thursday, April 24, 2025
Homeہندراجستھان میں صرف 10 خواتین میدان میں

راجستھان میں صرف 10 خواتین میدان میں

- Advertisement -
- Advertisement -

جے پور۔ راجستھان میں پہلے مرحلے کے تحت 29 اپریل کو لوک سبھا کی 13 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں اہم سیاسی پارٹی کانگریس ، بی جے پی اور مختلف جماعتوں سمیت 172 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں، جن میں صرف دس خواتین شامل ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی نے فی کس 14، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) 16، بھارتیہ ٹرائنل پارٹی (بی¸ ٹی¸ پی) 4، سی پی آئی کے 3، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے ایک اورکچھ دیگر علاقائی پارٹیوں کے علاوہ 92 آزاد امیدواروں سمیت 172 امیدواروں نے 260 پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ ان میں راج سمند پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کی دیا کماری، جھالاواڑ سے بی جے پی کے باضابطہ امیدواردشینت سنگھ کی اہلیہ نہاریکا، بی ایس پی کی ریکھا دیوی، چتوڑگڑھ سے سی پی آئی کی رادھا دیوی، جودھپورسے بی ایس پی کی مکل چودھری اور بی¸ ایم اوپی¸ کی گیتادیوی سمیت دس خواتین نے 16 پرچے داخل کئے ۔ ان میں تین خواتین نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔

پہلے مرحلے کی 13 نشستوں میں سے 6 نشستیں باڑمیر۔ جیسلمیر، پالی، بھیلواڑا، ادے پور،بانسواڑہ اورکوٹا میں ایک بھی خاتون نے انتخابات کے لئے کاغذات نامزد داخل نہیں کئے ۔ جودھپور سے تین اور جھالاواڑ۔ باراں سے دو خواتین نے نامزدگی داخل کی ہے ۔