Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںرانگ سائیڈ گاڑی چلانے والے 6بائیک سواروں کو جیل کی سزا

رانگ سائیڈ گاڑی چلانے والے 6بائیک سواروں کو جیل کی سزا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سڑک پر غلط سائیڈ گاڑی چلانے والے 6بائیک سوار افراد کو سکندرآباد میں ”16ویں اسپیشل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ“نے دو دن کی جیل کی سزا سنائی ہے،اور ساتھ ہی 50روپئے کا جرمانہ بھی بھرنے کو کہا گیاہے۔

ان افراد کو ایک اہم مہم کے دوران پچھلے ہفتہ بوئن پلی لا اینڈ آرڈر پولیس نے پکڑا تھا۔پولیس عام طور پر غلط سائیڈ ڈرائیونگ کرنے کے جرم کی دفاع119اور177کے تحت ایسے جرائم کو بک کرتی ہے،اور ان مجرموں کو 1,100روپئے کے چالا ن کے ساتھ سزا دیتی ہے۔

بوئن پلی پولس کے مطابق پکڑے گئے سبھی افراد غلط سائیڈ گاڑی چلا رہے تھے۔

حیدرآباد سٹی کمشنر انجنی کمار نے میڈیا صحافیوں کو بتایاکہ وہ ان مجرموں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔کیونکہ ان کی یہ حرکتیں جان لیوا ہو سکتی ہیں۔

یہ پہلی بار ہے کہ غلط سائیڈ ڈرائیونگ کرنے والے افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔کیونکہ ایسی حرکتوں سے حادثات کا شکار ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔این آئی ای کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے  6مہینوں میں،پولس نے سڑک کے غلط سائیڈ پر گاڑی چلانے کے جرم میں

1,05, 346سے زیادہ لوگوں کو چالانات جاری کئے ہیں۔