نئی دہلی :کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے ریاست کا دورہ کرنے کی دعوت دئے جانے پر ایک بار پھر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔اس بار انہوں نے ٹویٹرپر ملک کی جگہ”ملک جی“لکھ کر گورنر ستیہ پال ملک پر طنز کیا ہے۔راہو گاندھی نے لکھا ”محترم ملک جی،میں اپنے ٹویٹ پر آپ کا جواب دیکھا۔میں جموں۔کشمیر کا دورہ کرنے اور لوگوں سے ملنے کے آپ کی دعوت کو قبول کرتا ہوں،جس میں کسی بھی قسم کی شرط نہیں ہے۔میں کب آسکتا ہوں۔
راہول گاندھی نے اس سے قبل بھی ٹویٹ کیا تھا،جس میں انہوں نے لکھا تھا ”محترم گورنر ملک،میں اور اپوزیشن رہنماؤں کا وفد جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے کے لئے آپ کی فراخدلانہ دعوت قبول کرتے ہیں۔ہمیں کسی ہوائی جاز کی ضرورت نہیں ہوگی،لیکن براہ کرم یقینی بنائیں کہ ہمیں عوام،مرکزی دھارے کے رہنماؤں اور وہاں موجود فوجیوں سے ملنے کی آزادی ملے۔
رہول گاندھی کا یہ ٹویٹ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی دعوت کے بعد آیا ہے۔جس میں انہوں نے راہول گاندھی سے وادی کا دورہ کرنے اور زمینی حقیقت جاننے کے لئے ایک ہوائی جہاز بھیجنے کی بات کہی تھی۔
اہم بات یہ ہے کہ،ماضی میں،جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے منگل کو کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو ریاست کے دورے کے لئے شرائط عائد کرنے پر تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ گاندھی، حزب اختلاف کے رہنماؤں کے وفد کو لانے کی بات کر کے بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کشمیر میں تشدد کی خبر پر گاندھی کے بیان پر، ملک نے پیر کو کہا کہ وہ راہول گاندھی کو ایک طیارہ وادی کا دورہ کرنے اور زمینی حقیقت جاننے کے لئے بھیجیں گے۔