نئی دہلی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو منی لانڈرنگ مقدمہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی پیشی کے دوران پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ذریعہ مارچ اور ستیاگرہ کیا جسکو تحقیقاتی ایجنسی پر کھلے عام دباؤ ڈالنے کا کانگریس کا ہتھکنڈہ قرار دیا۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ کرپشن کی حمایت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد گاندھی خاندان کے 2,000 کروڑ روپے کے اثاثوں کو بچانا ہے۔
بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی کہاکوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے راہول گاندھی تک نہیں ہیں۔
راہول گاندھی آج نیشنل ہیرالڈ-اسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ سودے سے متعلق منی لانڈرنگ مقدمہ میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ اس دوران پارٹی کے کئی سرکردہ لیڈران، ممبران پارلیمنٹ اور عہدیداروں نے دہلی میں ای ڈی کے ہیڈکوارٹر تک احتجاجی مارچ نکالا اور ستیہ گرہ کا اہتمام کیا۔اسمراتی ایرانی نے کہاآپ کانگریس کی اس حکمت عملی کو کیا نام دیں گے کہ ایک تحقیقاتی ایجنسی پر کھلے عام دباؤ ڈالا جائے؟ راہول گاندھی کو بدعنوانی کے مسائل پر طلب کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے سینئر لیڈروں کو خصوصی طور پر دہلی مدعو کیا گیا ہے تاکہ تحقیقاتی ایجنسی پر دباؤ ڈالا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ضمانت پر باہر ہیں انہوں نے خود اعلان کیا ہے کہ آؤ دہلی کا گھیراؤ کرو، کیونکہ ہماری بدعنوانی پکڑی گئی ہے۔راہول گاندھی کی کوشش پر آج کانگریس کے لیڈر اور کارکنان جو تعطل پیدا کر رہے ہیں، میں ملک کو بتانا چاہوں گا کہ یہ جمہوریت کو بچانے کی کوشش نہیں ہے۔ یہ راہول گاندھی اور گاندھی خاندان کے دو ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کو بچانے کی کوشش ہے۔
راہول گاندھی کو بچانے کےلئے احتجاج : بی جے پی
- Advertisement -
- Advertisement -