Sunday, December 8, 2024
Homesliderراہول گاندھی کی تلنگانہ  آمد سے قبل کویتا کے کانگریس لیڈر سے...

راہول گاندھی کی تلنگانہ  آمد سے قبل کویتا کے کانگریس لیڈر سے چند سوالات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا نے جمعہ کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی تلنگانہ آمد کے موقع پر  ان  سے پوچھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے مسائل کو کتنی بار اٹھایا۔ راہول گاندھی ریاست تلنگانہ  کے دو روزہ دورے پر دن کے آخر میں حیدرآباد پہنچنے والے ہیں، کویتا نے ٹوئٹر پر ان سے کچھ سوالات پوچھے۔

جیسا کہ شری راہول گاندھی جی آج تلنگانہ پہنچ رہے ہیں، میں ان سے مخلصانہ درخواست کرتی ہوں کہ وہ مندرجہ ذیل باتوں کا خود جائزہ لیں۔ آپ نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے مسائل کو کتنی بار اٹھایا ہے؟ انہوں نے پوچھا۔ کویتا جو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی ہیں، یہ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ کانگریس پارٹی کیوں خاموش تھی جب کہ ٹی آر ایس پارٹی یکساں دھان کی خریداری کی پالیسی، آبپاشی پراجکٹس کو قومی حیثیت، تعلیمی اداروں کے قیام میں امتیازی سلوک پر مرکزی حکومت سے لڑ رہی تھی۔ زیر التواء جی ایس ٹی اور گرانٹس وغیرہ کا اجراء کے خلاف بھی جب ریاست کی پارٹی مرکز کے خلاف کھڑی تھی ۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا نے راہول گاندھی  کو یہ بھی بتایا کہ تلنگانہ نے مختلف اسکیموں جیسے ریتو بندھو، ریتو بھیما، کلیان لکشمی، آروگیہ لکشمی، آسارا اور بہت سی دیگر اسکیموں کو متعارف کراتے ہوئے ملک کو جامع ترقی کا راستہ دکھایا ہے لیکن مرکز اس پر چلنے سے گریز کرتی ہے ۔ ہمارے لوگوں کو ہر روز فائدہ پہنچتا ہے لیکن پھر بھی مرکز اس کو قبول نہیں کرتا ۔

انہوں نے مزید کہا، کئی ریاستیں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر اسکیموں کی تقلید کر رہی ہیں، آپ کو ہماری ریاست سے سیکھنے اور سمجھنے کا بھی خیر مقدم ہے۔قبل ازیں راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ سے پہلے حیدرآباد کے ارد گرد بینرز دیکھے گئے جس میں پوچھا گیا کہ کیا وہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کے سفید چیلنج (ڈرگ ٹسٹ) کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وائٹ چیلنج کا آغاز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے ستمبر 2021 میں کیا تھا اور اب وہی چیلنج راہول گاندھی کو پیش کیا جارہا ہے ۔