حیدرآباد۔ سوپراسٹاررجنی کانت،پرکاش راج،کیرتھی سریش اور نینتھارا کی فلم اناتھے نے اپنی ریلیز کے صرف ایک ہفتے میں کمال کیا ہے۔ یہ فلم 4 نومبر کو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اب آنے والی خبریں فلم اور رجنی کانت کے مداحوں کو حیران کر سکتی ہیں۔ فلم نے ریلیز کے 7 دنوں میں مجموعی طور پر 200 کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔ جی ہاں، رجنی کانت کی یہ فلم اچھے جائزے ملنے کے بعد بھی زبردست بزنس کررہی ہے۔ ریلیزکےوقت سے ہی لوگوں کو اس فلم سے بہت زیادہ توقعات تھیں اور یہ فلم لوگوں کی امیدوں پر پوری اتری ہے۔
یوں تو ناقدین نے فلم کو ملے جلے ردعمل سے نوازا ہے لیکن رجنی کانت کا نام اوراسٹارڈم ناظرین کےلیے کافی ہے۔یہی وجہ ہے کہ رجنی کانت کی انناتھے نے ریلیز کے بعد سے کئی ریکارڈ توڑدیے ہیں۔ اگر فلم کی کمائی کی بات کی جائے تو اس فلم نے پہلے دن 70.19 کروڑ روپے، دوسرےدن 42.63 کروڑروپے، تیسرے دن 33.71کروڑروپے، چوتھے دن 28.20 کروڑروپے،11.85کروڑ روپےکمائےہیں۔ پانچویں دن، چھٹے دن 9.50 کروڑ روپےاورہفتے کے آخری یعنی ساتویں دن 6.39 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس حساب سے فلم نے صرف 7 دنوں میں جملہ 202.47 کروڑ روپے کما لیے ہیں یہ اپنے آپ میں ایک نئی تاریخ ہے۔
یہ سال 2021 کی 200 کروڑ روپے کمانے والی سب سے تیز فلم بن گئی ہے۔ فلم اناتھے کی بات کریں تو یہ فلم سوپر اسٹار رجنی کانت کے کیرئیر کی 168ویں فلم ہے اور اس فلم میں کئی اسٹارز ہیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں رجنی کانت، کیرتی سریش، پرکاش راج اور نین تارا جیسے ستارے شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اور کہانی لکھنے کا کام شیوانے کیا ہے۔