Wednesday, April 23, 2025
Homesliderرفائل کی شمولیت کے بعد راج ناتھ کا حریف پڑوسی ممالک کو...

رفائل کی شمولیت کے بعد راج ناتھ کا حریف پڑوسی ممالک کو انتباہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ہندوستانی فضائیہ کےلئے 10 ستمبر ایک خاض دن ہے کیونکہ آج فرانس سے حاصل کردہ انتہائی جدید اور عصری جنگی طیارے رفائل کو باضابطہ طور پر فضائیہ میں شامل کرلیا گیا ۔ عصری جنگی طیاروں کے ہندوستانی فضائیہ میں شامل کرنے کے ساتھ ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان میں جارحیت اپنے عروج پر رہی جیسا کہ انہوں نے حریف اور خاص کر پڑوسی ممالک کو دبے الفاظ میں سخت انتباہ دے دیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ میں رفائل طیاروں کی شمولیت ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فارورینس پارلے کی موجودگی میں عمل میں آئی ہے۔

ہندوستانی شمالی ریاست ہریانہ کے مقام انبالہ میں واقع فضائیہ کے اسٹیشن میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران پانچ طیارے فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکاڈرن کا حصہ بنے حالانکہ ان طیاروں کی ہندوستان آمد 27 جولائی کو ہی ہوگئی تھی۔

نئے طیاروں کی ہندوستانی فضائیہ میں شمولیت کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ نے جارحانہ بیان دیا اور پڑوسی ملک چین کے ساتھ سرحد پر جاری کشیدگیمیں انہوںنے کہا کہ رفائل جنگی طیاروں سے فضائیہ کی طاقت اور صلاحت کئی گنا بڑھ گئی ہے اور یہ عصری طیارے ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والون کے لئے سخت پیغام ہے ۔رفائل کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل کرنے کی تقریب میں ایرفورس اسٹیش پر مختلف مذاہب کی عبادت کی گئی ۔

راج ناتھ نے اپنے بیان میں چین اور پاکستان کو بالواسطہ طور پر ایک سخت پیغام دیا اور کہا کہ آج ان طیاروں کا شامل ہونا پوری دنیا خصوصاً ہماری سالمیت کی طرف اٹھی نگاہوں کے لئے ایک بڑا اور سخت پیغام ہے ۔ ہندوستانی سرحدوں پر حالیہ دنوں میں جس طرح کا ماحول بنا ہے یا میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ ماحول بنایا گیا ہے اس ماحول میں ان طیاروں کا شامل ہونا ہمارے لئے بہت اہم ہے ۔”