ریا ض– انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) کی جانب سے رواں برس عید الفطر کےلئے پیش قیاسی کردی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ جہاں ماہ صیام کا آغاز 6 مئی سے ہوا وہاں 4 جون تک 30 روزے مکمل ہونگے جبکہ ایسے ممالک جہاں 7 مئی سے آغاز ہوا وہاں ممکن ہے کہ 29 روزے ہوں اوراگر یہ پیش قیاسی درست ثابت ہوتی ہے تو پھر ہندوستان میں اس مرتبہ رمضان المبارک کے 29 رو زے ہوں گے اورعید الفطر5 جون کو متوقع ہے ۔
آئی اے سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ امریکہ کے جنوبی حصوں میں 3 جون کو صرف ٹیلی اسکوپ کے ذریعے یکم شوال کا چاند دیکھا جا سکے جبکہ عرب ممالک، ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا کے زیادہ تر حصوں میں 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان سمیت دیگرایشیائی ممالک میں رواں سال عیدالفطر مورخہ 5 جون بروز چہارشبنہ کو ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) نے پیش قیاسی کی ہے کہ تمام براعظموں میں مورخہ 3 جون کو یکم شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں جس کے بعد دوسری جانب ماہرین فلکیات نے اپنی پیش قیاسی میں کہا ہے کہ ہندوستان ، پاکستان، بنگلا دیش، برونائی، ایران، عمان اور مراکش میں عین ممکن ہے کہ یکم شوال کا چاند 4 جون کو نظر آ جائے، اس لیے ایسے ممالک میں 5 جون بروز چہارشنبہ کو عیدالفطر ہو سکتی ہے۔