Wednesday, April 23, 2025
Homesliderرواں سال شہر میں ڈینگی کے کیسوں میں87 فیصد کمی

رواں سال شہر میں ڈینگی کے کیسوں میں87 فیصد کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: یکم جنوری سے 30 ستمبر تک ڈینگی کے کیسوں کے اعداد و شمار 86.90 فیصد کمی ہوئے ہیں جو جی ایچ ایم سی کی حدود میں 2019 میں اسی عرصے کے دوران ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ 2019 میں شہر میں ڈینگی کے 1726 واقعات دیکھنے میں آئے  تھے ۔ اس سال صرف 226 واقعات واقع ہوئے ہیں۔ 226 مریضوں میں سے 172 مشتبہ معاملات تھے جبکہ صرف 52 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ 2019 میں  ڈینگی کے 994 معاملات مشتبہ ہوئے جب کہ زیادہ سے زیادہ 732 افراد کی تصدیق ہوئی۔ گذشتہ سال ستمبر میں ڈینگی کے 1502 کیسوں دیکھے گئے تھے جبکہ اس سال ستمبر میں یہ تعداد صرف 48 تھی۔

 اسی طرح شہر میں ملیریا کے واقعات میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ صرف 3 مریضوں کا پتہ چلا ہے جو سال 2019 میں 76 تھے۔ کوویڈ پابندیوں کے علاوہ وزیر کے ٹی راما راؤ کی ہدایت پر جی ایچ ایم سی کو موسمی امراض کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے تیار کیا گیا تھا جس نے ڈینگی کے واقعات میں کافی حد تک کمی کردی ہے۔ کے ٹی آر کے ذریعہ دس بجے دس منٹ پروگرام کا آغاز بھی کافی سود مند ثابت ہوا ہے۔ ٹہرے ہوئے پانی کو اپنے گھروں اور محلے سے نکاسی اور صاف ستھرا رکھنے کے لئے لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لئے شروع کیا گیا یہ پروگرام ایک بڑی کامیابی بن گیا ہے۔

 موسمی امراض کی روک تھام کے لئے مانسون کے موسم سے قبل جون کے مہینے میں صفائی کے لئے خصوصی مہم چلائی گئی تھی۔ اس مہم کے دوران نالوں سے 6308 یم ٹی  کچرا، 2611 کھلے پلاٹوں سے 9269 ایم ٹی  کوڑا کرکٹ اور 29029 ایم ٹی تعمیراتی ملبے کو صاف کیا گیا تھا۔

اسی طرح جواہر نگر میں انرجی پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل پر ہے۔ یہ جنوبی ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجکٹ ہوگا جو کوڑے سے بجلی پیدا کرے گا۔ سالانہ تقریبا 27 کروڑ خرچ کرکے سارے شہر میں 25 سے زیادہ اہم سیاحتی مقامات پر خصوصی صفائی کا پائلٹ منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ جی ایچ ایم سی میں تقریبا 1100 کلو میٹر تجارتی علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں جلد ہی صفائی کی انوکھی سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی۔