Sunday, June 8, 2025
Homeاقتصادیاتروس کا ہندوستان سمیت 39 ممالک کے ساتھ فوجی تعاون معاہدہ

روس کا ہندوستان سمیت 39 ممالک کے ساتھ فوجی تعاون معاہدہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ماسکو ۔ روس نے گذشتہ پانچ سال کے دوران اپنے دو روایتی شراکت دار ہندوستان اور چین سمیت39 ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔روسی فوج کے سرکاری اخبار کراسترایا جویزدا نے نائب وزیر دفاع الیکژنڈر فومن کا انٹرویو شائع کیا جس میں انہوں نے کہا گزشتہ پانچ سال کے دوران مغربی ایشیا، افریقہ، ایشیا پیسفک، لاطینی امریکہ کے39 فوجی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

شمالی بحر اوقیانوسی معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے بعد روسی فوجی تعاون سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ہندوستان اور چین جیسے دو روایتی شراکت دار کے ساتھ میانمار ، لاؤس ، ویتنام اور کولمبیا کے ساتھ بھی استوار کئے گئے فوجی تعاون کے بارے میں اطلاع دی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ روس فلپائن، سری لنکا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے ساتھ بھی فوجی تعاون بڑھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم الجیریا، انگولا، مصر، زامبیا، مالی، مراقش، موزامبیق، نائجیریا، سوڈان اور یوگانڈا جیسے افریقی ممالک جنوبی افریقہ و دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ لاطینی امریکہ، ارجنٹینا، بولیویا، برازیل، وینزویلا، کیوبا، نکاراگوا، پیرو اور چلی کے ہمراہ فوجی تعاون وسیع کررہے ہیں۔

 واضح رہے کہ 2014 میں مغربی ممالک نے روس پر یوکرین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائدکیا تھا جس کی وجہ سے 2014 میں روس کے نیٹو کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے تھے حالانکہ روس نے سبھی الزامات کی تردید کی ہے ۔