Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںروڈ شو اور بائیک ریلیوں پرپابندی لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت...

روڈ شو اور بائیک ریلیوں پرپابندی لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے انتخابات کے دوران روڈ شو کرنے اور بائیک ریلیاں نکالنے پر پابندی لگانے کے لئے الیکشن کمیشن کو حکم دینے کی مانگ کرنے کے لئے داخل کی گئی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔یہ درخواست اتر پردیش کے سابق DGPنے داخل کی ہے،جس میں انتخابات کے دوران روڈ شو کرنے اور بائیک ریلیاں نکالنے پر پابندی لگانے کے لئے الیکشن کمیشن کو حکم دینے کی مانگ کی گئی ہے۔

چیف جسٹس رنجن گو گوئی کی قیادت والی بینچ نے درخواست گذار سابق DGPوکرم سنہا اور شیویکا اگروال کے وکیل ویراگ گپتا سے کہا کہ ہم اس پر سماعت کے لئے راضی نہیں ہیں۔درخواست گذار کے مطابق روڈ شو اور بائیک ریلیاں الیکشن کمیشن کی ہدایتوں کی توہین ہے اور اس سے ماحول خراب ہو تا ہے۔