Thursday, April 24, 2025
Homesliderروہت اور راہول کی جوڑی پہلی پسند:کوہلی

روہت اور راہول کی جوڑی پہلی پسند:کوہلی

- Advertisement -
- Advertisement -

احمد آباد ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ روہت شرما کے ساتھ اننگز کے آغاز کے لیے  کے ایل راہول  انتظامیہ کی پہلی پسند ہوں گے ۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جمعہ کو یہاں دنیا کے سب سے بڑے مودی میدان میں پانچ مقابلوں کی ٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ کھیلا جائے گا اس مقابلے کے آغاز سے قبل سیریز کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ہندوستانی اننگز کے آغاز کے لیے روہت شرما کے ہمراہ راہول  ان کے ساتھی ہوں گے حالانکہ ٹیم میں سینئر اوپنر شیکھر دھون بھی موجود ہیں ۔

کے ایل  راہول جنہوں نے آسٹریلیا کے دورے پر شاندارمظاہرہ کیا تھا لیکن زخمی ہونے کے باعث وہ مکمل سیریز میں ہندوستانی ٹیم  کی نمائندگی نہیں کر پائے تھے لیکن انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے معلنہ ہندوستانی ٹیم میں راہول کے علاوہ شیکھر دھون بھی موجود ہیں ہیں لیکن آج وراٹ کوہلی نے واضح کر دیا ہے کہ کہ روہت  اور راہول کی  جوڑی بڑی اننگز کا آغاز کرے گی۔

 یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ روہت شرما اور کے ایل راہول کی اوپننگ جوڑی ہندوستان کی کامیاب جوڑیوں  میں شمار کی جاتی ہے کیونکہ گزشتہ 18 اننگز کے دوران اس جوڑی نے تقریبا 60 کی اوسط سے ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں جس میں تین مرتبہ 100 سے زائد رنز  کی پارٹنرشپ بھی شامل ہیں۔

رواں برس ہندوستان میں منعقد شدنی ٹی 20 ورلڈ کپ کے تناظر میں روہت کے ساتھ شکھر دھون یا کے ایل راہول کی اوپننگ جوڑی موضوع بحث بنی ہوئی ہے کیونکہ ایک جانب راہول کا حالیہ فام شاندار ہے تو دوسری جانب ریکارڈ شکھر دھون کی حمایت کرتے ہیں  اور دھون نے آئی سی سی ایونٹ میں ہمیشہ ہی شاندار مظاہرہ  کیا ہے۔