نئی دہلی ۔روہت شرما کو ہندوستان کا نیا ٹی20 کپتان بنادیاگیا ہے جیسا کہ بی سی سی آئی نے منگل رات 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جو اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی20 مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔ تاہم ٹیم میں ویراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، ہاردک پانڈیا اور رویندرا جڈیجہ جیسے اسٹارزکو شامل نہیں کیا گیا ہے اورانہیں آرام دیا گیا ہے۔کے ایل راہول کو ٹیم کا نائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کے سنسنی خیز کھلاڑی وینکٹیش ایر اور ہرشل پٹیل کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے۔ آئیر نے آئی پی ایل 2021 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے چار نصف سنچریوں کے ساتھ 41.11 کی اوسط سے 370 رنز بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ہرشل، رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے، 32 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے، جو کہ آئی پی ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا مشترکہ ریکارڈ ہے۔جیسا کہ توقع کی جارہی تھیکہ کوہلی، بمراہ، سمیع اور ہاردک پانڈیا کو آرام دیا جائے گا جوکافی عرصے سے مصروف ہیں۔ کوہلی، سمیع اور بمراہ اگست میں ہندوستان کے دورہ انگلینڈ کے بعد سے مسلسل کھیل رہے ہیں، اس کے بعد آئی پی ایل اور حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے بعدانہیں اب آرام دیا گیا ہے۔
ان کھلاڑیوں کو آرام دینے کا مقصد اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان دسمبر سے جنوبی افریقہ کا ایک طویل دورہ شروع کررہا ہے بورڈ نے جنوبی افریقہ میں 23 نومبر، 29 نومبر اور6 دسمبر کو بلوم فونٹین میں ہونے والے 3 چار روزہ میچوں کے لیے انڈیا اے کے اسکواڈ اور سفر کے پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ اس میں آر سی بی کے نوجوان بیٹسمین دیودت پڈیکل، اور سن رائزرز حیدرآباد کے تازہ ترین تیز رفتار سنسنی خیز عمران ملک کے ساتھ پریانک پنچال کو بطورکپتان شامل کیا گیا ہے۔ہندوستانی ٹی20 ٹیم: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شریاس آئیر، سوریہ کمار یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وینکٹیش ایئر، یوزویندرا چہل، اشون، اکشر پٹیل، اویس خان، بھونیشورکمار، دیپک چاہر، ہرشل پٹیل اور محمد سراج۔