Wednesday, April 23, 2025
Homesliderروہنگیا مہاجرین  کو رہائش دینے کے بجائے انہیں ملک بدر کریں: وی...

روہنگیا مہاجرین  کو رہائش دینے کے بجائے انہیں ملک بدر کریں: وی ایچ پی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے مرکزی شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے ملک میں غیر قانونی روہنگیا مہاجرین کو آباد کرنے کے بیان پر برہمی  کا اظہار کیا اور کہا کہ روہنگیا کو رہائش کی سہولیات فراہم نہیں کی جانی چاہئیں بلکہ انہیں  جلاوطن کیا جانا چاہئے۔وی ایچ پی کا یہ بیان پوری کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں ایک بہت بڑا ہنگامہ کھڑا ہوا تھا جس کے بعد چہارشنبہ  کی سہ پہر کو وزارت داخلہ نے وضاحت کی تھی کہ اس نے نئی دہلی کے بکر والا میں غیر قانونی روہنگیا مہاجرین کو اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلو ایس ) فلیٹ فراہم کرنے کے لیے کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب مرکزی وزیر نے دہلی میں تقریباً 1,100 روہنگیا پناہ گزینوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ فلیٹوں میں منتقل کرنے کے فیصلے کی تعریف کی۔غیر قانونی روہنگیا تارکین وطن کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں خبروں کے حوالے سے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے واضح کیا ہے کہ اس نے نئی دہلی کے بکر والا میں غیر قانونی روہنگیا تارکین وطن کو ای ڈبلیو ایس فلیٹس فراہم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ دہلی حکومت نے روہنگیاؤں کو نئے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی۔

ایم ایچ اے نے قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر قانونی روہنگیا مہاجرین موجودہ مقام پر رہتے رہیں کیونکہ ایم ایچ اے نے پہلے ہی ان کی ملک بدری کا معاملہ متعلقہ ملک کے ساتھ اٹھایا ہے۔

غیر قانونی غیر ملکیوں کو قانون کے مطابق ان کی ملک بدری تک حراستی مراکز میں رکھا جانا ہے۔ دہلی حکومت نے موجودہ مقام کو حراستی مرکز کے طور پر قرار نہیں دیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ایسا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے قبل پوری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ہندوستان نے ہمیشہ ان لوگوں کا خیرمقدم کیا ہے جنہوں نے ملک میں پناہ مانگی ہے۔ ایک تاریخی فیصلے میں تمام روہنگیا پناہ گزینوں کو دہلی کے بکر والا علاقے میں فلیٹس میں منتقل کیا جائے گا۔ انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔