Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںریاست میں صحت کا شعبہ انتہائی قابل رحم حالت میں ہے: بھٹی...

ریاست میں صحت کا شعبہ انتہائی قابل رحم حالت میں ہے: بھٹی وکرمارکا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآاباد : سی ایل پی رہنما بھٹی وکرمارکا نے منگل کو وزیر صحت ایٹیلا راجندر پر الزام لگایا کہ ریاست میں صحت کا شعبہ انتہائی قابل رحم حالت میں ہے،جبکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں غریب مریضوں کو کوئی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔پارٹی کے ایم ایل اے ڈی سریدھر بابو کے ہمراہ منچریال سرکاری اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کانگریس حکومتوں کے بنائے ہوئے اسپتالوں اور گزشتہ دور حکومت میں شروع کردہ آروگیہ شری اسکیم کو نظر انداز کر رہی ہے۔

بھٹی وکر مارکا نے کہا کہ منچریال اسپتال میں صرف 20ڈاکٹرس ہیں،جبکہ ضلع کے عوام کی خدمت کے لئے 60ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔       انہوں نے الزام لگایا کہ اسپتال کے حکام مریضون کو علاج کے لئے کریم نگر ضلع کے سرکاری اسپتال بھیج رہے ہیں،کیونکہ ان کے پاس مطلوبہ عملہ اور سہولیات کی کمی ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسپتالوں میں صاف صفائی کے عملے کو پچھلے  20ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔