Sunday, December 8, 2024
Homesliderزور لگاتا ہے تو پتھر پانی بن جاتا ہے، مودی کا ٹیکہ...

زور لگاتا ہے تو پتھر پانی بن جاتا ہے، مودی کا ٹیکہ اندازی کے موقع پر بیان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔آج ہندوستان بھر میں کورونا کے خلاف ٹیکہ انداز ی کا آغاز ہو چکا ہے اور اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہندوستان کی طاقت اور سائنسی علوم میں ملک کی مہارت کی یہ ایک زندہ مثال ہے، اتنے قلیل وقت میں کورونا ویکسین بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ شاعر رام دھاری سنگھ دنکر نے کہا تھا کہ مانو جب زور لگاتا ہے ، پتھر پانی بن جاتا ہے ۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان کی ٹیکہ اندازی مہم ایک اہم کامیابی ہے ، جس کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اسے پہلے اس کا ٹیکہ لگے گا۔ جنہیں ،کورونا انفیکشن کا سب سے زیادہ خطرہ ہے ،انہیں سب سے پہلے کورونا کا ٹیکہ دیا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ کورونا کا ٹیکہ جن افراد کو سب سے پہلے دیا جائے گا ان میں ڈاکٹر ، نرس ،دواخانوں میں صفائی کرنے والے ، طبی اور پیرامیڈیکل عہدیدار ہیں وہ سب سے پہلے کورونا ویکسین کے حقدار ہیں ، چاہے وہ سرکاری دواخانوں یا پھر خانگی دواخانوں سے وابستہ ہوں ہر ایک کو یہ ویکسن ترجیحی بنیاد پر دی جائے گی۔ مودی نے کہا اس کے بعد ان افراد کوٹیکہ لگایا جائے گا جن پر ضروری خدمات یا ملک کی حفاظت یا امن و قانون کی ذمہ داری ہے ،جیسے پولیس اور فائربریگیڈ عملہ یا اس شعبہ میں کام کرنے والے دیگر افراد ان سبھی کو ویکسین ترجیح کی بنیاد پر لگے گی۔ان سب کی تعداد تقریباً تین کروڑ ہوسکتی ہے اور اس کی ٹیکہ کا خرچ مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔