Wednesday, April 23, 2025
Homesliderزو میں سفاری پارک دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

زو میں سفاری پارک دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کی سب سے زیادہ تفریحی سہولیات میں سے ایک زو پارک کے شوقین  افراد  کو نئے پرکشش مقامات جیسے رینگنے والے جانوروں کو دیکھنے اور  اگلے مہینے سے ایک مرتبہ پھر سفاری  پارک کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ سہولیات وبائی امراض کی وجہ سے عوام  کے لیے بند کر دی گئی تھیں اور زوپارک  کے حکام کے مطابق چڑیا گھر کو معمولی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

 چڑیا گھر کے ڈپٹی کیوریٹر اے ناگمانی نے کہا  دیوار سے گزرنے میں تقریبا 10 منٹ لگتے ہیں اور ہم جسمانی فاصلے اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عوام  کو 20 افراد کے گروپ میں بھیجنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ جانوروں کی سفاری کے ساتھ بھی یہی طریقہ اختیار کیا جائے گا اور حکام نے کہا کہ اسے دوبارہ شروع کیا جائے گا لیکن گاڑیاں 50 فیصد گنجائش  کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم سب کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ لوگ اس طرح کے تجربات سے محروم رہیں۔ ہم سے لوگ زوپارک میں سفاری خدمات کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں۔ 200 سے زیادہ پراقسام  پر مشتمل 2 ہزار سے زیادہ جانوروں کا گھر ، نہرو زوپارک ہمیشہ شہر میں سب سے زیادہ دیکھنے والی جگہوں میں سے ایک رہا ہے۔ یہ وبائی مرض سے پہلے ہفتے کے دنوں میں اوسطا 10،000 عوام کی تفریح کا جگہ تھا۔ تاہم  یہ دوبارہ کھلنے کے بعد سے 2000 اور 3،000 کے درمیان ہی لوگ یہاں آرہے ہیں ۔

 ریپٹائل انکلوژر ، سفاری اور نوکٹرنل انکلوژر جیسے مشہور پرکشش مقامات کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ  عہدیداروں کو عوام کی آمد میں اضافے کی توقع ہے۔ ایک نیا ایویری جس کی تعمیر 2020 میں مکمل ہوئی تھی عوام  کے لیے بند رکھا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اسے اکتوبر میں کھولے جانے کا امکان ہے۔ نئے پرندوں میں پرندوں کی 36 اقسام ہوں گی ، ہر ایک میں پرندوں کی کم از کم دو اقسام ہوں گی اور ان میں ہندوستانی اور غیر ملکی پرندوں کی ایک وسیع رینج ہوگی جیسے گولڈن فیزینٹ ، ایمیزون پیراکیٹ ، گرین مکاؤ ، سینیگال پیراکیٹ اور بہت کچھ ہوگا۔