Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںزو پارک کے قریب حیدرآباد سے بنگلور جانے والی ٹراویل بس پلٹ...

زو پارک کے قریب حیدرآباد سے بنگلور جانے والی ٹراویل بس پلٹ گئی،کو ئی جانی نقصان نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :بہادر پورہ،زو پارک  روڈ پر، ہفتہ کی صبح حیدرآباد سے بنگلور جانے والی ایک ٹراویل بس پلٹ گئی۔اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقام حادثہ پر پہونچے بہادر پورہ کے سرکل انسپکٹر درگا پرساد نے میڈیا نمائندوں کو اس واقعہ کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ ”آج صبح 5:30بجے حیدرآبادسے بنگلور جانے والی ایک ٹراویل بس  زو پارک کے قریب پلٹ گئی۔ اس بس میں دس مسافرین تھے،جنمیں سے چار مسافرین معمولی طور پر زخمی ہو ئے ہیں جبکہ دیگر افراد محفوظ ہیں۔

زخمیوں کو ایمبو لنس 108کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔جہا ں پر ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔