Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسابق وزیر خارجہ و بی جے پی کی سینئیر لیڈر سشما سواراج...

سابق وزیر خارجہ و بی جے پی کی سینئیر لیڈر سشما سواراج چل بسیں،مختلف قائدین کا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : بی جے پی کی سینئیر قائد اور سابق وزیر خارجہ سشما سواراج کا منگل کی رات قلب پر حملہ کے باعث یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میدیکل سائنسیس (ایمس) میں چل بسیں۔ان کی عمر 67سال تھی۔انہیں  رات  10بجکر  15منٹ پر،نازک حالت میں ایمس لایا گیا اور ایمر جنسی وارڈ منتقل کیا گیا،لیکن کچھ ہی دیر بعد انہوں نے آخری سانس لی۔

انہیں اسپتال لائے جانے کی اطلاع جیسے ہی پہنچی،مر کزی وزراء راجناتھ سنگھ،نتن گڈکری،پرکاش جاؤڈیکر اور بی جے پی کے کار گزار صدر جے پی ندا،وزیر صحت ہرش وردھ راتھوڑ ایمس پہنچ گئے۔

2016 میں سشما سواراج کے گردوں کی پیوند کاری کی گئی تھی اور انہوں نے صحت کی وجوہات کی بناء پر اس سال کے اوائل میں لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کے پسماندگان میں ان کے شوہر سواراج کوشل اور بیٹی بانسری ہیں۔

سشما سواراج نے منگل کی شام ٹویٹر پر وزیر آعظم نریندر مودی کو جموں و کشمیرکے خصوصی موقف کی منسوخی اور سرحدی ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے اقدامات کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد مبارکباد دی تھی۔انہوں کہا تھا کہ ”نریندر مودی جی آپ کا شکریہ‘میں میری زندگی میں اس دن کو دیکھنے کا انتطار کر رہی تھی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے سشما سواراج کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ”سشما ساراج کے دیہانت کے بارے میں جان کر بے حد دکھی ہوں۔ملک نے ایک پیارا لیڈر کھو دیا ہے جو عوامی زندگی میں وقار،ہمت اور وفا داری کی علامت تھی۔وہ دوسروں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتی تھیں۔ملک کے عوام کی خدمت کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر آعظم نریندر مودی نے سشما سواراج کے دیہانت پراپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ہندوستانی سیاست کا ایک درخشاں باب ختم ہوگیا ہے۔مودی نے سواراج کیکے دیہانت کو ”ذاتی نقصان“ بتایا۔انہوں نے ٹویٹر پا کہا کہ ہندوستان ایک شاندار لیڈر کی موت پر غمگین ہے،جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور غریبوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے وقف کردی تھی۔

سشما سواراج کی لاش چہارشنبہ کو تین گھنٹہ کے لئے بی جے پی کے دفتر میں رکھا جائے گا،جہاں پارٹی کارکن و لیڈران انہیں خراج پیش کریں گے۔بی جے پی کے کار گزار صدر جے پی ندا نے بتایا کہ سشماسوار کی آخری رسومات لودھی روڈ پر واقع شوادھا گرہا میں دو پہر تین بجے ادا کئے جائیں گے۔ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی جائیں گی۔

سشما سواراج کے دیہانت پر مختلف قائدین نے غم کا اظہارکرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ہے۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سشما سواراج کے دیہانت پر کہا کہ ”ایک بہت ہی اچھی ساتھی کے غیر وقتی دیہانت سے انہیں شدیدصدمہ اور افسوس ہوا ہے۔وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا ”سشما سواراج کی موت کے بارے میں سن کر بے حد حیران ہوں۔اس خبر کو قبول کرنا مشکل ہے۔

کانگریس پارٹی نے بھی سشما سواراج کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔پارٹی نے کہا،سشما سواراج کی موت کی خبر سن کر ہم دکھی ہیں۔ان کے خاندان اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

سابق صدر کانگریس راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ”سشما سواراج جی کے دیہانت کے بارے میں سن کر دکھی ہوں،وہ ایک حیرت انگیز لیڈر تھیں،جن کی پارٹی لائن سے بالا تر دوستی تھی۔غم کی اس گھڑی میں میں ان کے اہل کانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ سشما سواراج کی موت پر افسوس جتاتے ہو ئے کہا کہ ملک نے ایک مہان لیڈر کھو دیا ہے۔ اسی طرح دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا،نے بھی ٹویٹ کے ذریعہ افسوس جتایا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سشماسواراج کی موت پر اظہار رنج کیا۔ممتا نے سواراج کو ایک اچھی سیاست داں اور ایک اچھی انسان بتایا،اور کہا کہ ان کے ساتھ انہوں نے پارلیمنٹ میان کئی اچھے پل بتائے ہیں۔ان کی کمی محسوس ہوگی۔