Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگسرکاری سائن بورڈز پر اردو تحریر کرنے کا مطالبہ

سرکاری سائن بورڈز پر اردو تحریر کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ ۔ پٹنہ( پی آر) اردو کونسل ہند کے ناظم انوارالہدیٰ نے بہار کے چیف منسٹرنتیش کمار، بہار پبلک سروس کمیشن کے چیرمین ، داخلہ سکریڑی عامر سبحانی ، ڈائریکٹر جنرل آف پولس گپتیشور پانڈے ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار ، محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار سنگھ کو لکھے گئے الگ الگ مکتوب کے ذریعہ اردو کو نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سردار پٹیل بھون، بہار ابھیلیکھا گار بھون، بہار پبلک سروس کمیشن ، پٹنہ زو کے سائن بورڈ سے اردو غائب ہے ۔ تمام اہم محکموں کے سائن بورڈ اور نام کی تختیوں کو لازمی طور پر اردو قانون کے مطابق اردو کو بھی شامل کرنا ہےلیکن  افسوس کی بات ہے کہ بہار کے بیشتر محکموں کے سائن بورڈ ، نیم پلیٹ پر اردو کو بالکل ہی نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔

بہار ابھیلیکھارگار بھون جہاں برسوں سے محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے تحت اردو ڈائریکٹوریٹ کا ہر پروگرام ہوتا ہے اور اسی محکمہ کے تحت بہار ابھیلیکھاگار بھون کے سائن بورڈ میں بھی اردو کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس سے پہلے چیف منسٹر بہار سے گزارش کرنے پر باپو سبھاگار، گیان بھون، وشویشریا بھون جیسے اہم عمارات کے سائن بورڈ میں بہت ہی اچھے انداز سے اردو کو شامل کرکے اردو قانون کی پاسداری کی گئی تھی جس کا اردو آبادی نے صمیم قلب سے استقبال بھی کیا تھا ۔ انوارالہدیٰ نے ایک بار پھر مذکورہ ذمہ داران سے ان اہم عمارات کے سائن بورڈ اور نیم پلیٹ پر اردو کو شامل کرنے کی مانگ کی ہے اور کہا کہ اس سے ریاست کی دوسری سرکاری زبان کی اہمیت اور افادیت میںاضافہ ہوسکے اور اردو قانون کا عملی نفاذ ہونا ممکن ہو سکے گا۔