Wednesday, April 23, 2025
Homeاسپورٹسسری لنکائی ٹسٹ ٹیم کا 10 سال بعد پاکستان کا دوبارہ دورہ

سری لنکائی ٹسٹ ٹیم کا 10 سال بعد پاکستان کا دوبارہ دورہ

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد ۔ پاکستان میں ٹسٹ سریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان میں 10 سال بعد کھیلی جانے والی ٹسٹ سریزکا آغاز 11 دسمبر سے ہوگا، جہاں سری لنکائی ٹیم اپنے ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ چہارشبنہ کو راولپنڈی میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دوسرا ٹسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان پہنچنے والی سری لنکن ٹیم میں ان کے فاسٹ بولر سورنگا لکمل ساتھ نہیں کیونکہ گزشتہ روز سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ ڈینگی بخار کے باعث وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سورنگا لکمل کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو جگہ دی گئی ہے اور وہ دوسرے میچ میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ سری لنکا نے سابق کپتان دنیشن چندیمل کو بھی اپنی ٹیم میں واپسی کے راستے کے لیے ایک موقع فراہم کیا ہے تاہم ٹیم کی قیادت دیموتھ کارونارتنے کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کی 16 رکنی ٹسٹ ٹیم میں فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے اور وہ اظہر علی کی قیادت میں ٹیم میں کارکردگی دکھاتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم، 3 ونڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 کھیلنے پاکستان آئی تھی۔ سری لنکائی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ دیموتھ کارونارتنے (کپتان)، اوشہادا فرنینڈو، کوسل مینڈس، انجیلو میتھیوس، دنیشن چندیمل، کوسل پریرا، لاہیرو تھریمانے، دھانن جایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، دلرووان پریرا، لستھ امبلڈینیا، لاہیرو کمارا، وشوا فرنینڈو، کاسن راجیتھا اور لکشن سنکدن جبکہ آخری ٹسٹ کیلیے متبادل کھلاڑی آسیتھا فرنینڈو ہیں۔