نئی دہلی: مرکزی وزیر و بی جے پی کی سینیر لیڈر سشما سواراج نے ہفتہ کو ٹویٹ کر تے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی سے اپنی تقاریر میں سئنیر لیڈر ایل کے اڈوانی کے بارے میں بولنے میں احتیاط برتنے کو کہا ۔انہوں نے کہا کہ ’’راہل جی ،اڈوانی جی ہمارے والد ہیں ۔ان کے تعلق سے بولے گئے آپ کے الفاظ نے ہمیں گہری چوٹ پہو نچائی ہے۔مہر بانی کرکے اپنی تقاریر کی سجاوٹ کو بنائے رکھئے۔
جمعہ کو راہل گاندھی نے و زیر آعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی ہمیشہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیر لیڈر لال کرشن اڈوانی ان کے ’’گرو ‘‘ ہیں ،لیکن مودی نے کبھی ان کی عزت نہیں کی،اور انہیں پارٹی سے نکال دیا۔ بی جے پی کے پاس اپنے سینیر رہنماؤں کی عزت و احترام کرنے کی کو ئی تہذیب نہیں ہے۔جبکہ ہندو مذہب میں استاد و شاگرد کے رشتہ کی عظیم روایت رہی ہے۔لیکن آج جو لوگ ہندوتوا کی بات کرتے ہیں،ان کو پارٹی کے بزرگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔