Sunday, May 11, 2025
Homeبین الاقوامیسعودی سائبر سکیورٹی میں عرب دنیا کا نمبر ون ملک

سعودی سائبر سکیورٹی میں عرب دنیا کا نمبر ون ملک

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔سعودی عرب سائبر سکیورٹی کی بے حد پابندی کرنے والے عرب ممالک میں پہلے اور دنیا بھر میں تیرہویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اس کی بدولت صنعت کاروں اور تجارتی دنیا کی نظروں میں سعودی عرب کا موقف بہت مضبوط ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی کمپنی برائے کمپیوٹر ایس بی ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین عصام الشیحہ نے آکسفورڈ بزنس گروپ اوبی جی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سائبر سکیورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ سعودی عرب نے اسی احساس کے تحت 2017 میں سائبر سکیورٹی نیشنل اتھارٹی قائم کی تھی۔

الشیحہ نے کہا کہ سعودی عرب کے سرکاری ادارے اپنے گوشوارے، ڈیٹا، مختلف خدمات اور سرکاری خدمات کی حفاظت کے لیے سائبر سکیورٹی سسٹم مضبوط بنانے پر بڑی توجہ دے رہے ہیں۔الشیحہ نے مستقبل میں نئی سعودی ڈیجیٹل اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فائیو جی نیٹ ورک پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ اس کی بدولت جدید ٹکنالوجی سے مثالی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔او بی جی میں وڈیو اور تعلقات عامہ کے انچارج مارک آندرے ڈپلوا نے کہا کہ الشیحہ نے سعودی عرب میں ڈیجیٹل کا منظر نامہ بہت اچھی طرح سے واضح کر دیا ہے۔ ان کی گفتگو سے یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ سعودی عرب میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ اس کی بدولت اقتصادی وسائل کے تنوع میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کے ممالک سائبرسکیورٹی پر 2018ءکے دوران 96ارب ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔ 2017ءکے دوران انٹرنیٹ پر سائبر حملوں میں 600فیصد اضافہ ہوا۔سب سے زیادہ سائبر حملے چین سے کئے گئے ان کا تناسب 21فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ امریکہ دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے سائبر حملے 11فیصد ہوئے۔ برازیل تیسرے نمبر پر رہا جہاں سے 6فیصد سائبر حملے ہوئے۔