Sunday, May 11, 2025
Homeبین الاقوامیسعودی عرب میں اونٹوں کےلئے دنیا کے سب سے بڑے دواخانے کی...

سعودی عرب میں اونٹوں کےلئے دنیا کے سب سے بڑے دواخانے کی تعمیر

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔اونٹ کو ریگستان کا جہاز کہا جاتا ہے ، سعودی عرب اور اونٹ کا چولی دامن کا رشتہ ہے ۔سعودی عرب اپنی شناخت والے جانور اونٹ کےلئے دنیا کا سب سے بڑا دواخانہ تعمیر کررہا ہے جس پر کافی بڑی رقم خرچ کی جارہی ہے۔سعودی عرب کے صوبے قصیم میں اونٹوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا دواخانہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس پر سو ملین ریال لاگت آئے گی۔تفصیلات  کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے اونٹوں کے لیے سلام دواخانہ کا افتتاح جلد ہوگا۔

 یہ دنیا کا سب سے بڑا اور جدید طرز کا دواخانہ ہے۔اس دواخانہ کا مقصد اونٹوں کی افزائش میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو اونٹوں کے علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری مویشی امور ڈاکٹر حمد البطشان نے کہا ہے کہ سلام دواخانہ پروجیکٹ پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔ وزارت زراعت اس دواخانہ کے ذریعے مویشیوں کے علاج کی سہولت معیاری انداز میں پیش کرنا چاہتی ہے۔

وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے سعودی عرب میں عرب نژاد اونٹ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اس دواخانہ کی بدولت اونٹوں کی افزائش کرنے والے اداروں کو سہولت حاصل ہوگی۔وزارت کے مطابق مقامی سرمایہ کاروں کو سلام دواخانہ کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ کام مکمل ہونے کے بعد یہاں جانوروں کے ڈاکٹر تعینات کیے جائیں گے اور دواخانہ کو چلانے والے کارکن بھی مقرر کیے جائیں گے۔