Monday, December 2, 2024
Homesliderسعودی عرب کی بھی سخت مذمت ، سفیر کو طلب کیا گیا

سعودی عرب کی بھی سخت مذمت ، سفیر کو طلب کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ قطر، ایران اور کویت کے بعد سعودی عرب نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کی جانب سے  پیغمبر محمد ﷺ پر متنازعہ ریمارکس پر تنقید کی اور ہر ایک سے عقائد اور مذاہب کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین کی ہے۔دریں اثنا نئی دہلی میں بی جے پی نے اتوار کے روز اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو اس کے متنازعہ ریمارکس پر پارٹی سے معطل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی قیادت نے دہلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندال کو بی جے پی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسلام کے خلاف تعصبات کی ناپسندیدگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام قابل احترام لوگوں اور علامتوں کے خلاف تعصب کو فروغ دینے والی کسی بھی چیز کو مسترد کردیا۔بی جے پی کے اپنے ترجمان کو معطل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزارت نے عقائد اور مذاہب کے احترام کے لیے سعودی عرب کے موقف کو دہرایا۔قبل ازیں، قطر، ایران اور کویت نے بی جے پی رہنما کے پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں متنازعہ ریمارکس پر ہندوستانی سفیروں کو طلب کیا تھا۔ خلیجی خطے کے اہم ممالک نے ان تبصروں کی مذمت کی ہے اور سخت اعتراضات درج کیے ہیں۔
قطر اور کویت میں ہندوستانی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہاسفیر نے کہا کہ وہ ٹویٹس کسی بھی طرح سے حکومت ہند کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔ یہ تنگ نظر عناصر کے خیالات ہیں اور اسطرح کی  توہین قابل قبول نہیں۔ان متنازعہ تبصروں کی وجہ سے عرب ممالک میں ٹویٹر پر ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم بھی شروع ہوچکی  ہے ۔