دوحہ (قطر) ۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 لیونل میسی کا آخری ورلڈ کپ ہے اور امید کی جارہی ہے کہ وہ ورلڈ کپ حاصل کرنے کے بہترین موقع کے پاس ہیں لیکن منگل کو اس کی چمکتی ہوئی ٹرافی پر ہاتھ ڈالنے کے عزائم کو ایک بہت بڑا دھچا لگا کیونکہ جنوبی امریکہ کے بڑے دعویدار گروپ سی کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کے خلاف 2-1 سے حیران کن شکست کھا گئے۔ منگل کو لوسیل اسٹیڈیم میں جو 18 دسمبر کو فائنل کی میزبانی بھی کرے گا یہ 88,012 تماشائیوں بھرا تھا اور کوئی بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ نیتحہ ایسا حیران کن ہوگا ۔جب میچ شروع ہوا تو ایشیائی کھلاڑیوں نے اپنے مشہور حریفوں کو پیچھے چھوڑنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا لیکن آخر میں، ایک حیران کن نتیجہ سامنے آیا، سعودی عرب صالح ال اور سالم الدوسری کے گول کی بدولت پورے پوائنٹس حاصل کرلیا اور مقابلے کو اپنے حق میں کیا ۔
میچ میں وہ سب کچھ تھا جس کے لیے جس کا شائقین انتظار کررہے تھے ۔میچ کے پہلے دس منٹ کے اندر ایک گول بنا جوکہ مقابلے میں ہیرو کا درجہ رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹبالر اور ارجنٹینا ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے بنایا ۔ پہلی بار ارجنٹینا نے پنالٹی حاصل کی۔موجودہ کوپا امریکہ چمپئنز اور ایشیائی جائنٹس کے درمیان گروپ سی کے ابتدائی میچ کے پہلے ہاف میں بہت کچھ ہوا۔
ارجنٹینا کے لئے میسی نے مقابلے کے 10 ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سبقت دلوائی اور امید کے مطابق مقابلہ کا نتیجہ نکلتا دکھائی دے رہا تھا لیکن سعودی عرب کے ارادے کچھ اور ہی تھے۔ میسی کے گول کے بعد 38 منٹ ارجنٹینا نے اپنی سبقت کو برقرار رکھا لیکن دوسری جانب سعودی عرب کے اسٹار کھلاڑی صالح الشہری جنہیں اپنی ٹیم میں وہی اہمیت حاصل ہے جوکہ ارجنیٹیا میں میسی کو حاصل ہے ،انہوں نے گول کرتے ہوئے مقابلے کو مساوی موقف میں لاکھڑا کیا ۔مقابلے کے 53 میں منٹ وہ لمحہ آیا جس نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا باب لکھا ۔اس موقع پر سلیم الدوارسی نے گول بناتے ہوئے سعودی عرب کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا۔مقابلے میں کامیاب کے بعد سعودی کھلاڑیوں نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکرانہ کا سجدیہ کیا تو دوسری جانب قطر کے امیر نے سعودی عرب کا پرچم اٹھاکر جشن منایا ۔