سعودی :بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایسی پہلی خاتون سلیبریٹی بن گئی ہیں،جن کی تصویرکنگڈم آف سعودی عربیہ (کے ایس اے)ائیر پورٹ پر لگائی گئی ہے۔جیکلین کی تصویر ایک اشتہار میں سعودی ائیر پورٹ پر نظر آرہی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ اس میں انہوں نے اس ملک میں مروجہ دیگر اشتہاروں کی طرح نقاب نہیں لگایا ہے۔
جیکلین فرناندیز بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں،وہ حال ہی میں اداکار پربھاس اور اداکارہ شردھا کپور کی فلم ”ساہو“ کے ایک آئٹم سانگ ”بیڈ بوائے“ میں نظر آئیں تھیں۔اس کے علاوہ ان کی اگلی فلم ”ڈرائیو“یکم نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ترون منسوخی کی ہدایت کاری اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنی اس فلم میں وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ نظر آئیں گیں۔