Friday, November 15, 2024
Homesliderسلمان خان کی بھانجی علیز کی  پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

سلمان خان کی بھانجی علیز کی  پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں تقریباً ہر سال کوئی نہ کوئی اسٹارکڈ اپنی اداکاری کا آغاز کرتا ہے۔ اب خبریں آرہی ہیں کہ بالی ووڈ سوپر اسٹارسلمان خان کی بھانجی علیز اگنی ہوتری اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ علیز اگنی ہوتری اگلی بار نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمسازسومیندر پادھی کی فلم میں نظر آئیں گی۔ بتا دیں کہ سلمان خان کی بہن الویرا اگنی ہوتری اور بہنوئی اتل اگنی ہوتری کی بیٹی علیز اگنی ہوتری ہیں۔ علیز اگنی ہوتری کی فلم کے ڈائریکٹر سومیندر پادھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ سومیندر پادھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے جس کے کے ذریعہ علیز اپنے کرئیر کا آغاز کریں گی ۔ یہ فلم اگلے سال 2023 میں سینما گھروں میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ علیز اگنی ہوتری اپنی اداکاری سے لوگوں کو کس حد تک متوجہ کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔ بتا دیں کہ ہدایت کار سومیندر پادھی اپنی ویب سیریز اور فلم بودھیا سنگھ: بورن ٹو رن کے لیے جانے جاتے ہیں۔علیز اگنی ہوتری کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کی خبریں بہت پہلے سے سامنے آئی تھیں لیکن اس کے بعد کوئی اپڈیٹ نہیں ہوا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ پورا خاندان علیز اگنی ہوتری کو انڈسٹری میں لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ علیز اگنی ہوتری نے فلمی دنیا میں آنے سے پہلے اداکاری اور رقص کی تربیت لی ہے۔

مداح جانتے ہیں کہ علیز اگنی ہوتری سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں۔علیز اگنی ہوتری بھلے ہی فلموں میں نظر نہ آئیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔علیز اگنی ہوتری اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی گلیمرس تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کی یہاں اچھی فین فالوونگ ہے۔ علیز اگنی ہوتری کو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں اور 200 سے زیادہ پوسٹس شیئر کر چکی ہیں۔