Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگسورت کے رگھو ویر مارکٹ کی ایک عمارت میں لگی بھیانک آگ

سورت کے رگھو ویر مارکٹ کی ایک عمارت میں لگی بھیانک آگ

- Advertisement -
- Advertisement -

سورت: گجرات کے شہر سورت میں منگل کی صبح رگھو ویر ٹیکسٹائل مارکیٹ میں واقع ایک دس منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس کو بجھانے کے لئے چالیس فائر انجن موقع پر بھیجے گئے۔اور فائر انجن آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آگ لگنے کی وجوہات کو پتہ نہیں چل پایا ہے۔اور نہ ہی یہ پتہ چلا ہے کہ آگ اتنی بھیانک شکل کیسے اختیار کی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

واضح ہو کہ،اس سے قبل سورت کے علاقہ سر تھانہ میں واقع تکشیلہ کامپلکس کی دوسری منزل پر بھی خوفناک آگ لگی تھی،اس میں 20افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس منزل میں کو چنگ سنٹر چل رہا تھا،جہاں آگ لگی تھی۔اور کوچنگ سنٹر میں موجود طلباء آگ سے بچنے کے لئے اوپر سے کود پڑے تھے،جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔

اس واقعہ میں 20افراد کی موت ہو گئی تھی۔گجرات حکوت نے مرنے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا تھا۔اس واقعہ کے بعد منگل کی صبح یہ واقعہ پیش آیا،جس میں رگھوویر مارکٹ میں واقع ایک عمارت میں بھیانک آگ لگی ہے۔بچاؤ و راحت کاری کا کام کیا جا رہا ہے۔