پنجی۔ گوا پولیس نے بی جے پی لیڈر اور اداکارہ سونالی پھوگاٹ کے قتل کے مقدمہ کے سلسلے میں ہفتہ کو ایک منشیات فروش اور ایک ریسٹورنٹ کے مالک کو حراست میں لیا ہے، ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس کی تصدیق کی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جیوبا دلوی نے آئی اے این ایس کو بتایا آج صبح ہم نے کرلیس ریستوران کے مالک اور ایک منشیات فروش کو اس معاملے میں حراست میں لیا ہے۔ ہم ان سے پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔یہ پیش رفت پھوگاٹ کے پرسنل اسسٹنٹ سدھیرسنگوان اورسکویندرسنگھ کو جمعہ کوگرفتار کیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ان ٹیکسی ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی ہے، جنہیں سنگوان اور پھوگاٹ نے انجونا میں ریستوران اور دیگر مقامات کے دورے کے دوران رکھا تھا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم ویر سنگھ بشنوئی نے کہا تھا کہ سنگوان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوا پہنچنے کے بعد وہ سکویندر کے ساتھ پارٹی کرنے کے بہانے پھوگاٹ کو کرلیز کے پاس لے گیا اور اس نے پینے کے پانی میں کوئی ناگوار چیز ملا کر متاثرہ کو پینے پرمجبورکیا۔
یہ پانی پینے کے بعد وہ ریستوران میں بے چین اور بیمار محسوس ہوئی۔ بعد میں اسے سنگوان اور سوکویندر ہوٹل لے گئے، جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے اور پھر سینٹ انٹونی ہسپتال انجونا لے گئے جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ پھوگاٹ اس کے ساتھی 22 اگست کو گوا آئے تھے اور انجونا کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔وہ پیر کی رات کو بے چین محسوس ہونے کی شکایت کی اور اگلی صبح اسے انجنا کے سینٹ انتھونی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قراردیا گیا۔ابتدا میں اسے قلب پر حملہ کی وجہ سے طبعی موت قرار دیا جارہا تھا لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی مشتبہ چیز یں سامنے آئی جس کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔