پنجی۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے منگل کو ہریانہ بی جے پی لیڈر سونالی پھوگٹ کے قتل مقدمہ کے سلسلے میں سدھیر سنگوان اور سکھویندر سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔سی بی آئی نے ماپوسا میں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے سامنے چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چارج شیٹ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کی سفارش کی گئی ہے جسے دفعہ 34 (مشترکہ نیت) اور دفعہ 36 کے ساتھ پڑھا گیا ہے جزوی طور پر عمل سے اور جزوی طور پر کوتاہی کی وجہ سے موت کے دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ یہ مقدمہ اس وقت کے بڑے مقدمات میں شامل ہے جیساکہ پھوگٹ 22 اگست کو گوا آئیں تھی اور انجونا کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔اس دوران وہ ایک رات بے چین محسوس ہوئی اور اگلی صبح انہیں انجنا کے سینٹ انتھونی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بی جے پی لیڈر کو مردہ قرار دے دیا۔اس کے بعد گوا پولیس نے 26 اگست کو سدھیر سنگوان (پھوگٹ کے ذاتی معاون) کو سکویندر سنگھ کے ساتھ بی جے پی لیڈر کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے کہا تھا کہ پھوگٹ کو مبینہ طور پر میتھمفیٹامین منشیات اس وقت دی گئی تھیں جب وہ انجونا کے کرلیس ریستوراں میں پارٹی کر رہی تھیں۔12 ستمبر کو گوا کےچیف منسٹر پرمود ساونت نے یہ مقدمہ سی بی آئی کو سونپ دیا تھا کیونکہ ہریانہ کے لوگوں اور خود لیڈر کی بیٹی نے معاملے کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔بعد ازاں 16 ستمبر کو مرکزی ایجنسی مقدمہ کی تحقیقات کے لیے ساحلی ریاست پہنچی اور آج اس نے مقدمہ کے دو اہم ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔