Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگسوناکشی سنہا کے گھرپولیس پہنچ گئی

سوناکشی سنہا کے گھرپولیس پہنچ گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

مراد آباد۔ سلمان خان کی فلم دبنگ سے بالی ووڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا سے اترپردیش کے شہرمرادآباد میں دھوکہ دہی معاملے میں پوچھ تاچھ کے لئے مقامی پولیس نے ممبئی کا رخ کیا۔سوناکشی پرالزام ہے کہ انہیں پچھلے سال 30 ستمبر کو دہلی میں منعقد ایک پروگرام میں مظاہرہ کرنے کے لئے آنا تھا لیکن وہ اس پروگرام کے لئے 37لاکھ روپے کی فیس لینے کے باوجود نہیں پہنچیں جبکہ ان کے آنے کے لئے ساری تیاریاں بھی کرلی گئی تھیں،جس کی وجہ سے کافی خرچہ بھی ہوچکا تھا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ممبئی رہائش گاہ پر اترپردیش پولیس نے دستک دی ہے ۔سوناکشی پر2018 میں مبینہ طورپر دھوکہ دہی کے معاملے میں شامل ہونے کی وجہ سے مرادآباد کے کٹھگھر کوتوالی میں ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے کٹھگھر تھانہ ، شیوپوری کے رہنے والے پرمود شرما نے دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہےجو کہ انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ نام سے ایونٹ کمپنی چلاتے ہیں۔

شکایت گزار نے کہا کہ سوناکشی نے اس کے ساتھ 37لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے ۔معاملے کی کہیں سماعت نہ ہونے کی وجہ سے شکایت گزار نے 13فروری کو زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی،جس کے فوراً بعد ہی پولیس اعلی عہدیداروں کے اس معاملے میں جانچ کے حکم کے بعد سوناکشی سنہا سمیت پانچ دیگر افراد پر اس معاملے میں کٹھگھر کوتوالی میں تعزیرات ہند کی دفعہ 420،120 بی،406 ،34 میں معاملہ درج کیاگیا ہے اور تبھی سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

 مبینہ طور پر ملزم کے ذریعہ ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا،جس کے بعدعدالت نے سوناکشی کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر روک لگادی تھی۔اس سلسلے میں ممبئی میں جوہو پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش سے ممبئی پہنچی مرادآباد پولیس ٹیم نے ان سے مدد مانگی تھی۔پولیس بیان درج کرنے کے لئے اداکارہ کے گھر پہنچی تھی لیکن اس وقت وہ گھر پر نہیں تھیں اس لئے مرادآباد پولیس پھر سے سوناکشی کے گھر کا دورہ کرسکتی ہے ۔