حیدرآباد: بالی ووڈ فلموں میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے سونوسود لاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام کے مسیحا ثابت ہوئے جنہوں نے غریبوں کےلئے اناج اور غذا فراہم کرنے سے لیکر انہیں اپنے آبائی مقامات تک پہنچانے میں سواریوں کا انتظام بھی کروایاہے سونو سود نے اپنے انسان دوست کاموں کو یہیں تک محدود نہیں رکھا بلکہ اب انہوں نے بچوں کی طبی نگہداشت اور علاج معاونت کے لئے علاج انڈیا انیشی ایٹو کا آغاز کیا ۔
بالی ووڈ اداکار سونو سود نے بچوں کی طبی دیکھ بھال اور علاج کے لئے تعاون بڑھانے کے لئے علاج انڈیا شروع کیا۔ علاج انڈیا ایک ہیلپ لائن نمبر ہے جو کیٹو ڈاٹ آریا ایشیا کے سب سے زیادہ ملاحظہ کردہ اور قابل اعتماد ہجوم فنڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں کی امراض میں مدد کرنا ہے۔
اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے سونوسود نے کہا ایک اندازے کے مطابق 2019 میں آٹھ لاکھ بچے فوت ہوئے ، جو کسی دوسرے ملک کی نسبت زیادہ ہیں۔ سرکاری دواخانوں کی ناکافی تعداد اورہیلتھ انشورنس کی محدود کوریج لوگوں کواپنی صحت کی دیکھ بھال کے لئے بھاری اخراجات اٹھانے پر مجبور کرتی ہے۔علاج انڈیا ہیلپ لائن نمبر مریضوں کو ان کے طبی علاج اور سرجری کے لئے مالی مدد فراہم کرے گا۔
سونوسود نے مزید کہا ہے کہ جن مریضوں کو کسی بھی طبی علاج ، ٹرانسپلانٹ یا سرجری سے گزرنا پڑتا ہے وہ 02067083686 پر مس کال کرسکتے ہیں اور کیٹو ٹیم اگلے اقدامات کے لئے مریضوں تک پہنچے گی۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ بالی ووڈ اداکار سونو سود نے لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر واپس جانے میں سواریوں کا انتظامات کرنے کے لئے علاوہ انہیں کھانے پینے کی اشیا فراہم کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے ان کے لئے ملازمت کا انتظام کرنے کے اقدامات بھی کئے ۔ سونو سود نے 30 جولائی کو اپنی سالگرہ کے موقع پر تین لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا تھا۔ اب انہوں نے اے ای پی سی کے ساتھ شراکت داری کرکے ایک لاکھ افراد کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع سونو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دی تھی ۔