نئی دہلی : دو مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد کانگریس پارٹی کو اپنا عبوری صدر مل گیا۔ہفتہ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی دبلیو سی) کی لگ بھگ 12گھنٹوں تک چلے اجلاس کے بعد پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کو پارٹی کی عبوری صدر بنایا گیا۔دو مہینے قبل لو ک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی کی جانب سے پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
راہول گاندھی دسمبر 2017میں گجرات اسمبلی انتخابات کے وقت کانگریس کے صدر بنے تھے اور2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی ہار کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔دسمبرپارٹی کی کامن سنبھالنے والے راہل گاندھی نے 2017میں 25مئی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس میں پارٹی سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا اور عام انتخابات میں کانگریس کی ہارکی اخلاقی طور پرذمہ داری قبول کی تھی۔
اس بیچ ہفتہ کو پارٹیصدر کے انتخاب لے لئے سی ڈبلیو سی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔سی ڈبلیو سی اجلاس کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ان گروپوں کو علاقہ وار تقسیم کیا گیا تھا اور تجاویز طلب کی گئیں تھیں۔
اجلاس میں ریاستی صدور،ارکان پارلیمنٹ اورت مقننہ پارٹی کے رہنماؤں کے خیالات معلوم کئے گئے۔اور ان کے خیالات کے مطابق ایک قرارداد منظور کی گئی کہ راہول گاندھی کو اپنے عہدے پر بر قرار رہنا چاہئے اور ان سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی گئی،لیکن راہول گاندھی نے اس درکواست کو مسترد کر دیا۔
دن بھر کانگریس قائدین مختلف ناموں پر غور کرتے رہے۔کچھ نے پارٹی سربراہ کے لئے غیر گاندھی نام تجویش کئے،اس کے بعد سابق وزیر خارجہ پی چدمبرم نے تجویز پیش کی کہ سونیا گاندھی کو پارٹی کا عبوری صدر بنایا جائے۔
تاہم،اس سے قبل سونیا گاندھی نے اس تجویز سے انکار کیا تھا،یہاں تک کہ اجلاس میں موجود کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چدمبرم کی تجویز پر اعتراض کیا،لیکن انہوں نے کہا کہ اگر سونیا گاندھی تیار ہیں تو پھر اس معاملہ میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
اس موقع پر جیوتر ادتیہ سندھیہ نے کہا کہ،جب راہول گاندھی سی ڈبلیو سی کے فیصلے کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو میڈم(سونیا) کو کمان سنبھالنی چاہئے۔اس بیچ امبیکا سونی،آشا کماری اور کماری شیلجہ سمیت کئی کانگیریسی لیڈروں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی گاندھی خاندان کے بغیر کام نہیں کر سکتی۔انہوں نے سونیا گاندھی کو راہول کو سمجھانے کے لئے بھی کہا،لیکن انہوں نے سونیا نے انکار کر دیا۔
پارٹی لیڈروں کی خواہش پر 72سالہ یوپی اے صدر سونیا گاندھی نے تجویز کو قبول کر لیا۔واضح رہے کہ سونیا گاندھی 1998سے2017 تک یعنی 19 سال تک کانگریس کی صدر رہ چکی ہیں۔