Friday, November 15, 2024
Homesliderسٹہ بازی میں معاونت، پے ٹی ایم کو گوگل پلے اسٹور سے...

سٹہ بازی میں معاونت، پے ٹی ایم کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹادیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: گوگل نے کہا ہے کہ اس نے کھیل کی شرط لگانے کی سرگرمیوں(بیٹٹینگ) سے متعلق اپنی پالیسی کی خلاف ورزی پر پے ٹی ایم ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔ پے ٹی ایم اب ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب نہیں ہوگا لیکن اس ایپ کے موجودہ صارفین پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 گوگل نے ایک ای میل کے جواب میں کہا پے ٹی ایم ایپ کو کھیل کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے لئے مسدود کردیا گیا تھا – ہماری پالیسی کی وضاحت آئی پی ایل ٹورنمنٹ سے قبل جاری کی گئی تھی۔ گوگل نے یہ بھی کہا کہ صرف پلے اسٹور پر ایپ کی دستیابی پر اثر پڑتا ہے اور صارفین پر ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

دوسری جانب ٹویٹ میں پے ٹی ایم نے کہا کہ پے ٹی ایم اینڈرائڈ ایپ گوگل کے پلے اسٹور پر عارضی طور پر دستیاب نہیں ہے تاکہ وہ نئے ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹس کے لئے دستیاب ہوں۔ یہ بہت جلد واپس آجائے گا۔ آپ کے سارے پیسے مکمل طور پرمحفوظ ہیں اور آپ معمول کے مطابق اپنے پی ٹی ایم ایپ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

پے ٹی ایم  ڈیجیٹل لین دین کے لئے ایک مشہور ایپ ہے۔ ایک بلاگ میں گوگل نے کہا ہے کہ وہ کھیلوں کی شرط لگانے والے ایپس کو اجازت نہیں دیتا ہے اور ایسی ایپس کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹائے گا۔ ہم آن لائن جوئے بازی کی اجازت نہیں دیتے ہیں یا جوئے بازی کے کسی بھی ایپس کی حمایت نہیں کرتے ہیں جو کھیلوں میں سٹہ بازی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس میں یہ شامل ہے کہ اگر کوئی ایپ صارفین کو کسی بیرونی ویب سائٹ کی طرف لے جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اصلی رقم یا نقد انعام جیتنے کے لئے ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے تو یہ ہماری پایسی  کی خلاف ورزی ہے۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق یہ پالیسیاں صارفین کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے  موجود ہیں ۔ جبکہ آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنمنٹ کے مقابلوں سے پہلے اس طرح کے ایپس کے آغاز میں اکثر اضافہ ہوتا ہے۔

گوگل نے مزید کہا ہے کہ وہ کھیل میں شرط لگانے میں سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور ایسی ایپس کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹادیا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ  انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 ویں سیزن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس کے ساتھ ہی تخریب کاروں کی جانب سے سٹہ بازی اور دیگر غیر قانونی مصروفیات میں اضافہ ہوتا ہے۔