Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسٹی کانگریس نے ڈینگی،ملیریہ پھیلنے پر ریاستی حکومت کو بنایا تنقید کا...

سٹی کانگریس نے ڈینگی،ملیریہ پھیلنے پر ریاستی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد  : کانگریس پارٹی نے جی ایچ ایم سی حکام کو ان کی عدم توجہی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے،جس کی وجہ سے حیدرآباد و سکندرآباد میں ڈینگو اور ملیریا اور دیگر وائرل بیماریوں کی وبا پھیل گئی ہے۔حیدرآبادسٹی کانگریس (محکمہ اقلیتی)کے چئیر مین سمیر ولی اللہ کی سربراہی میں،ٹی پی سی سی کے ترجمان سید نظام الدین،ساجد شریف اور دیگر پر مشتمل کانگریس رہنماؤں کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے روزنالا کنٹا میں انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن(فیور ہاسپٹل) کا دورہ کیا،اور متاثرہ مریضوں سے ملاقات کی۔ڈینگی،ملیریہ،وائرل بخار اور دیگر وائرل بیماریوں سے متاثرہ مریجوں سے بات چیت کی اور ان سے علاج اور اسپتال میں انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے غریب مریضوں میں پھل تقسیم کئے اور مالی امداد بھی کی۔

بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سمیر ولی اللہ نے کہا کہ پورا شہر ماہ جون سے وائرل بیماریوں خصوصا ڈینگی کی لپیٹ میں ہے۔سرکاری و نجی اسپتالوں میں اس بیماری سے متاثرہ سینکڑوں مریض دیکھنے میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کے باوجود،جی ایچ ایم سی حکام نے ان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بر وقت عمل نہیں کی ہے۔

ٹی پی سی سی کے ترجمان سیدنظام الدین نے نشاندہی کی کہ ریاست تلنگانہ بھر میں 20اگسٹ تک ڈینگی کے 1,687معاملے سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکم جون سے 24اگسٹ تک تین لاکھ سے زیادہ افراد مختلف وائرل بیماریوں سے متاثر ہوئے ہیں۔اس تشویشناک صورتحال کے باوجود وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک بھی جائزہ اجلاس منعقد نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر صحت ایٹالہ راجندر بھی پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں مصروف تھے۔کانگریس قائدین نے کہا کہ ڈینگی اور ملیریہ سے متاثرہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد قابل رسائی اور بہتر سہولیات کی وجہ سے نجی اسپتالوں کا دورہ کر رہی ہے اور علاج کے لئے تقریبادس ہزار سے پندرہ ہزار روپئے تک خرچ کرنے پر مجبور ہے۔سمیر ولی اللہ نے مطالبہ کیا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔