Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسپریم کورٹ نے اناؤ عصمت ریزی کے مقدمات کو دہلی منتقل کردیا

سپریم کورٹ نے اناؤ عصمت ریزی کے مقدمات کو دہلی منتقل کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز،اناؤ عصمت ریزی کیس سے منسلک پانچ مقدمات اتر پردیش سے دہلی منتقل کر دیا ہے۔اور خصوصی جج کو ان مقدمات کے روزانہ ٹرائل کے لئے تفویض کیا گیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ مقدمے کی سماعت 45دن میں مکمل کی جائے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بینچ نے متاثرہ کو 25لاکھ روپئے بطور معاوضہ دیا۔عدالت میں اتوار کے ٹرک۔کار حادثہ کی تحقیقات کامکمل کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دی ہے۔

رائے بریلی سی آر پی ایف کمانڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ افراد کے کنبہ کو مناسب سکیوریٹی فراہم کرے۔جس میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور اس کے حواریوں کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے۔

عدالت نے اتر پردیش حکومت سے یہ پوچھنے کو کہا کہ کیا متاثرہ لڑکی کے چچا کو رائے بریلی جیل سے تہاڑ جیل منتقل کیا جانا چاہئے۔۔؟

ججوں نے یہ بھی کہا کہ اگر طبی لحاظ سے تندرست ہیں تو متاثرہ لڑکی اور اس کے وکیل کو دہلی میں پیشگی علاج کے لئے لکھنؤ سے باہر منتقل کر دیا جائے گا۔عدالت نے اس معاملہ پر لواحقین سے آراء لی ہیں۔

واضح ہوکہ اتوار کے روز،عصمت دری کا شکار،جس نے2017میں سینگر پر اس کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا تھا،وہ اپنے وکیل مہندر سنگھ اور اپنی خالہ کے ساتھ رائے بریلی جا رہی تھی کہ رانگ سائیڈ چلنے والے ایک ٹرک نے ان کو ٹکر ماردی تھی۔