Monday, June 9, 2025
Homesliderسیلاب ، ایندھن اور تہوار سے ہندوستا ن بھر میں قیمتیں آسان...

سیلاب ، ایندھن اور تہوار سے ہندوستا ن بھر میں قیمتیں آسان پر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان  کے مختلف حصوں میں سیلاب کی صورت حال کے ساتھ ساتھ مانسون کی تاخیر سے واپسی ، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور تہواروں کے موسم کی مانگ نے سبزیوں کی قیمتوں ، خاص طور پر پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کوآسمان کی بلندی پر پہنچادی ہے ۔ ایک ہفتے کے اندر اندر قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ مرکز نے دعوی کیا ہے کہ وہ قیمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور یہاں تک کہ اس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بفر اسٹاک کو اعتدال پسند قیمتوں پر برقرار رکھا ہے ۔

قیمتیں پچھلے مہینے تک نسبتا مستحکم تھیں اور شرحیں پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں  کم تھیں تاہم  ستمبر اور اکتوبر کے اوائل میں جنوبی ہندوستان کے کئی حصوں میں سیلاب کے باعث فراہمی  کی قلت پیدا ہوئی۔ مثال کے طور پر اکتوبر 2021 کے مہینے کے لیے پیاز کی ہول سیل قیمتوں کے ماہانہ تجزیے کے مطابق ، دہلی میں اس مہینے میں پیاز کی قیمت 2،970.62 روپے فی کونٹل ہے ، جبکہ ستمبر 2021 میں 1،711.18 روپے فی کونٹل تھی یعنی  اس میں 73.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ  اکتوبر 2020 میں قیمت  3،161.94 روپے فی کونٹل تھا جو کہ موجودہ ماہ کی قیمت کے مقابلے میں منفی  6.05 فیصد ہے۔ اسی طرح ، مہاراشٹر میں اکتوبر 2021 میں شرح 2،760.69 روپے فی کونٹل ہے جبکہ ستمبر 2021 میں 1،521.68 روپے فی کونٹل ، جو کہ 81.42 فیصد اضافہ ہے۔ تاہم  اکتوبر 2020 میں شرح 3،374.71 روپے تھی جو کہ منفی 18.19 فیصد ہے۔ تقریبا اسی طرح کی قیمتیں مدھیہ پردیش میں پائی گئیں جہاں اکتوبر 2021 کی شرح 2،523.79 روپے ہے جو کہ ستمبر 2021 میں 1،391.11 روپے کے مقابلے میں ہے جو کہ 81.42 فیصد اضافہ ہے۔ اور مہاراشٹر کی طرح  اکتوبر 2020 میں قیمت 3،181.28 روپے تھی ، جو موجودہ ماہ کی بچت کے مقابلے میں منفی  20.67 ہے۔

 فیڈریشن کے سابق صدر نے کہا  پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مہاراشٹر میں مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں جہاں سے دہلی کو پیاز فراہم کی جاتی ہے ۔ دہلی کی پھلوں اور سبزیوں کی تجارتی انجمن کے  راجندر شرما نے کہا ہے کہ اس کا دہلی میں خوردہ نرخوں پر بڑا اثر پڑا ہے۔ نواتری کے وقت قیمتیں مستحکم تھیں ، ٹماٹر کی قیمت 50 روپے فی کلو تھی لیکن دسہرہ کے کچھ دن بعد ، پیر کے روز  قیمتیں 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ فی الحال بیشتر علاقوں میں پیاز 60 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ، جنوبی دہلی میں اس کے نرخ کچھ زیادہ ہے۔